Maktaba Wahhabi

113 - 318
اور ایک جگہ پر فرمایا: ﴿ لَنْ یَّسْتَنْکِفَ الْمَسِیْحُ أَنْ یَّکُوْنَ عَبْدًا ِّللّٰہِ وَ لَاالْمَلٰٓئِکَۃُ الْمُقَرَّبُوْنَ ﴾ [1] مسیح کو اِس سے ہرگز کوئی عار نہیں کہ وہ اﷲ کا بندہ ہو اور نہ ہی اِس سے مقرب فرشتوں کو کوئی عار ہے۔ اور فرمایا: ﴿ وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِکَۃً ﴾ [2] اور ہم نے سوائے فرشتوں کے اور کسی کو جہنم کا کانگران نہیں بنایا۔ اور فرمایا: ﴿ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ یَدْخُلُوْنَ عَلَیْہِمْ مِّنْ کُلِّ بَابٍ٭سَلَامٌ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ﴾[3] اور فرشتے یہ کہتے ہوئے ہر دروازہ سے اُن پر داخل ہوں گے، کہ تم پر سلامتی ہو اس کے بدلے میں، جو تم صبر کرتے تھے، پس اِس عالم میں تمہارا انجام بہت اچھا ہے۔ ایک اور مقام پر فرمایا: ﴿وَتَرَی الْمَلٰٓئِکَۃَ حَافِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَقُضِیَ بَیْنَہُمْ بِالْحَقِّ وَقِیْلَ الْحَمْدُ ِاللّٰہ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ﴾[4] اور آپ دیکھیں گے فرشتوں کوکہ عرش کے گرد حلقہ باندھے ہوئے ہیں، اپنے رب کی حمد و ثناء کے ساتھ تسبیح کررہے ہوں گے، اور مخلوقات کے درمیان انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا تمام تعریفیں اﷲ تعالیٰ کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
Flag Counter