Maktaba Wahhabi

تاریخ اہل حدیث

مؤلف: امام العصر حضرت مولانا ابراہیم سیالکوٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

کے متعلق تو نہیں بلکہ ان کے نظم و نسق کے خلاف نکتہ چینی اور سیاسی ایجیٹیشن شروع کر دی جس سے عثمانی اور سبائی دو جماعتیں بن گئیں ۔ عثمانی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حامی تھے اور سبائی ان کے برخلاف۔ آخر کار۱۸ ماہ ذی الحجہ سن۳۵ھ؁ کو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ باغیوں کے ہاتھ سے شہید ہو گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) حضرت خواجہ حسن بصری رحمہ اللہ تابعی کا قول ہے۔ ’’امیر المومنین عثمان رضی اللہ عنہ نے بارہ سال تک (خلافت کا) کام کیا آپ پر کسی نے بھی کوئی اعتراض نہ کیا۔ حتی کہ چند فاسق آئے (اور اعتراض کرنے لگے) بخدا اہل مدینہ نے ان کے بارے میں مداہنت کی‘‘ (ص۳۲ تاریخ صغیر اللامام البخاری رحمہ اللہ )۔ آپ کے بعد مہاجرین اور انصار کے متفقہ انتخاب سے حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوئے۔ عثمانیوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کے انتقام کا مطالبہ کیا اور معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا میں خود اس کام کو کروں گا۔ لیکن ذرا شورش ٹھنڈی ہوجانے دو۔ اس پر بگاڑ ہو گیا۔ اور اہل شام نے جو عثمانی تھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مقابلہ میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مقرر کر لیا۔ دوسری طرف ان کے مقابلہ لا لحب علی بل لبغض معاویۃ سب سبائی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مل گئے۔ اور باقاعدہ صف آرائی سے مسلمانوں کی دو جماعتوں میں جنگ شروع ہو گئی۔ مسلمانوں میں یہ سب سے پہلی جنگ ہے۔ آخر جنگ صفین میں اس بات پر لڑائی تھمی کہ ایک منصف (حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ ) حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے اور ایک منصف (حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ فاتح مصر) حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے مقرر ہوئے اسے تاریخ اسلام میں امر تحکیم کہتے ہیں ۔ سبائی فتنہ انگیز تھے صلح نہیں چاہتے تھے اس لئے اس بہانے سے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اللہ کو چھوڑ کر ایک انسان کا حکم مانا ہے اور یہ بموجب آیت افغیر اللہ ابتغی حکما (پ۸ انعام) شرک ہے اور مشرک کی اطاعت جائز نہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اطاعت سے خارج ہو گئے۔ اور پھر انہوں نے اس امر میں یہاں تک ترقی کی کہ ہر کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر ہے۔ اور یہ کہ وہ سدا دوزخ میں رہے گا (معاذ اللہ)
x
صفحہعنوان
17تاریخ اہل حدیث
24مقدمہ
30دین واحد میں مختلف فرقے کس طرح بن جاتے ہیں
39آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت میں بھی مختلف فرقے بن جانے کی خبر بطور پیش گوئی کے فرما دی تھی !
45ایک فرقہ کو سنت پر قائم رکھنے میں حکمت
47مختلف فرقہائے اسلام اور ان کا تاریخی سلسلہ
47(۱) عثمانی اور سبائی:
49(۲) شیعہ اور خارجی:
49(۳) فرقہ قدریہ:
49(۴) فرقہ جہمیہ:
50(۵) فرقہ معتزلہ:
51فرقہ مرجیہ:
53مجسمہ یا کرامیہ:
53قرامطہ یا باطنیہ:
55بعض فرقوں کے امتیازی مسائل پر تبصرہ
55فتنہ عبد اللہ بن سبا :
56مسئلہ رجعت آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم :
59حضرت علی رضی اللہ عنہ اور وصیت خلافت:
61حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت :
62حضرت علی رضی اللہ عنہ کا انتخاب:
62تین گروہ:
64جنگ صفین اور امر تحکیم:۔
64خارجی :۔
65حضرت علی رضی اللہ عنہ پر خارجیوں کے اعتراضات اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے ان کو جوابات
77ارجاء اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ :
81امام سعید بن جبیر تابعی:
81خاتمتہ الحفاظ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ :
86ایمان میں کمی بیشی اور حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ :۔
90ایمان کی بحث:
92جملہ شرعیات ایمان شرعی میں داخل ہیں :
93حوالہ غنیتہ الطالبین اور اس کا جواب:
97فرقہ معتزلہ
98خلیفہ مامون و مذہب اعتزال:۔
101علم کلام:
103اہل سنت و اہل حدیث
104اشعریہ:۔
110ما تریدیہ:۔
111حنابلہ یا اہل حدیث:۔
118اھل سنت کون ہیں :۔
121فروعی اختلاف اور مذاہب اربعہ
130امام شافعی رحمہ اللہ :۔
131امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ :۔
133محدثین اور مسئلہ تقلید:۔
135نقشہ مشتمل برتواریخ ولادت و وفات حضرات ائمہ اربعہ رحمہ اللہ
136قرون ثلثہ:۔
139بحث تقلید بحیثیت مسئلہ
139عنوان اول تقلید کی تعریف میں
140عنوان دوم انواع تقلید اور اس کے حکم میں
142عنوان سوم ائمہ اربعہ رحمہ اللہ کے اقوال دربارہ تقلید و اتباع سنت۔
144عنوان چہارم التزام مذہب معین
146عنوان پنجم۔ اہل حدیث کا مسلک مبین
149فرقہ جدیدہ و قدیمہ کی شناخت کے اصول اور ان کی رو سے اہل حدیث کی قدامت
152امر دوم۔امتیازی اصول و مسائل سے شناخت:
153امر سوم: تاریخی طور سے شناخت
155فرقہ اہل حدیث کا ذکر کس پرانی کتاب میں ہے
158وجہ تسمیہ اہل حدیث:۔
171شیخ محمد بن عبدالوہاب نجدی اور فرقہ اہل حدیث
179حضرت سید عبد القادر جیلانی (قدس سرہ) اہل حدیث تھے
185اہل حدیث و دیگراں
197اہل حدیث کا مذہب اصولاً و فروعاً
200خصوصیت اہل حدیث دربارہ اتباع حدیث
203زمانہ نبوت میں صرف اتباع قرآن و حدیث
209عصر صحابہ بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
210خلافت صدیقی:۔
214خلافت فاروقی:۔
215خلافت عثمانی:۔
217زمانہ تابعین میں بھی صرف اتباع وحی:۔
220زمانہ اتباع تابعین:۔
226تقلید کا شیوع اور اس کے وجوہ
235وجوہ اشاعت تقلید:
238اہل حدیث کا طرز استدلال و طریق اجتہاد
241قائدہ’’ الخاص لا یحتمل البیان ‘‘:
241پہلی مثال مسئلہ تعدیل ارکان:
247امام بخاری رحمہ اللہ اور صحیح بخاری کی تصنیف:
248دوسری مثال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق بیان اور طرز عمل:۔
261جمع بین الایۃ والحدیث :
267امر اول۔ نفس مسئلہ کی تحقیق:
288امام ابو حنیفہ کے مذہب کی تحقیق
313فرقہ اہل حدیث میں باہمی اختلاف
329تاریخ اہل حدیث تدوین علم حدیث
329احادیث کی حفاظت خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ خود اللہ تعالیٰ کو منظور تھی
337زمانہ نبوت و عصر صحابہ رضی اللہ عنہ میں حدیث کیوں نہ جمع کی گئی؟
337بدوی قبائل:
339عربوں کی قوت حافظہ:
346صحابہ رضی اللہ عنہ میں احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت
355بعض نوشتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے لکھیں گئیں
367عصر صحابہ میں کتابت احادیث
370حدیث لا تکتبو اعنی غیر القرآن الخ اور ازالہ شبہ
374سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی رعایت و حمایت:۔
387زمانہ تابعین میں تدوین علم حدیث
389(۱) علم حدیث کا پہلا مدون:
390خلیفہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :۔
392ابو بکر بن حزم رحمہ اللہ :
393مدینہ منورہ اور فقہائے سبعہ:۔
397(۳) امام محمد بن اسحاق رحمہ اللہ :
401(۴) معمر بن راشد یمنی رحمہ اللہ :
402(۵) امام اوزاعی رحمہ اللہ :
403(۶) سعید بن ابی عروبہ بصری رحمہ اللہ :
403(۷) حماد بن سلمہ رحمہ اللہ :۔
404(۸) موسیٰ بن عقبہ:۔
405(۹) ربیع بن صبیح رحمہ اللہ :۔
406(۱۰)امام مالک رحمہ اللہ بن انس (امام دارالہجرۃ):۔
413انتخاب مشائخ میں احتیاط:
416تصنیفات امام مالک (مؤطا):۔
430تاریخ اہل حدیث ہندوستان میں علم و عمل بالحدیث
433شیخ رضی الدین حسن صغانی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ
434شیخ علی متقی جونپوری رحمۃ اللہ علیہ
438شیخ محمد طاہر صاحب گجراتی رحمتہ اللہ علیہ
440شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمہ اللہ
442امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی رحمتہ اللہ علیہ
445شیخ نورالحق رحمۃ اللہ علیہ
445سید مبارک محدث بلگرامی رحمہ اللہ
449شیخ نورالدین احمد آبادی رحمتہ اللہ علیہ
450صاحب کمالات صوری و معنوی ماہر علوم ظاہر و باطنی علامہ نبیل فاضل نامی و گرامی میر عبدالجلیل بلگرامی رحمہ اللہ
453حاجی محمد افضل رحمہ اللہ صاحب سیالکوٹی
454حضرت مرزا مظہر جانجاناں شہید
457امام الہند حکیم الامتہ بقیتہ السلف حجتہ الخلف حضرت شاہ ولی اللہ صاحب دہلوی رحمہ اللہ
464شاہ عبدالعزیز صاحب محدث دہلوی
465شاہ رفیع الدین صاحب رحمہ اللہ المتوفی۱۲۳۰؁ھ
466شاہ عبدالقادر رحمہ اللہ قدس سرہ المتوفی۱۲۳۰؁ھ
466شاہ محمد اسماعیل شہید رحمہ اللہ بن شاہ عبدالغنی صاحب رحمہ اللہ
470استاذ الافاق حضرت شاہ محمد اسحق رحمہ اللہ محدث دہلوی قدس سرہ
473شیخ الکل مولانا سید نذیر حسین صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ
473علم کی تلاش میں وطن چھوڑتے ہیں :
476آپ کے درس کی کیفیت:
476راولپنڈی کی نظر بندی:
477حج بیت اللہ:
479آپ کے چند اخلاق حسنہ:
481آپ کے چند تلامذہ کے اسماء گرامی:۔
484حضرت میاں صاحب مرحوم کی اولاد:
484استاذ پنجاب حافظ عبدالمنان محدث وزیر آبادی رحمہ اللہ
488حافظ صاحب مرحوم کی اولاد:
488شیخنا حضرت الاستاد مولانا ابو عبداللہ عبیداللہ غلام حسن سیالکوٹی رحمتہ اللہ علیہ
492شیر پنجاب حضرت مولانا ابوالوفا ثناء اللہ صاحب امرتسری رحمہ اللہ
494معذرت
495حضرت مولانا عبداللہ غزنوی رحمتہ اللہ علیہ
500مولانا غلام رسول (عبداللہ) سکنہ قلعہ میہاں سنگھ گوجرانوالہ
500مولانا حافظ محمد رحمہ اللہ بن بارک اللہ رحمہ اللہ لکھو کے
Flag Counter