عن جابر بن سمرۃ قال کانت للنبی صلی اللّٰہ علیہ و سلم خطبتان یجلس بینہما یقراء القرأان ویذکر الناس (جلد اول صفحہ۲۸۳)
یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے کرتے۔ اور ان کے درمیان جلسہ کرتے (بیٹھتے) اور قرآن پڑھتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے تھے۔
چونکہ قرآن اور بیان قرآن ہر دو آپ ہی کی زبان وحی ترجمان سے نکلے تھے۔ اور ہر دو عربی زبان میں تھے جو آپ کی زبان تھی۔ اس لئے سخت اندیشہ تھا کہ متن اور شرح مخلوط اور کلام خدا اور کلام رسول ممزوج نہ ہو جائے جیسا کہ کتب سابقہ میں ہو گیا۔[1]اس لئے آپ نے کتابت حدیث سے یعنی قرآن کی تفسیر و تشریح جو آپ فرمایا کرتے تھے اس کے لکھنے سے منع فرما دیا تھا۔ چنانچہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
عن ابی سعید نالخدری ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم قال لا تکتبوا[2]عنی و من کتب عنی غیر القرآن فلیمحہ و حد ثوا عنی ولا
|