Maktaba Wahhabi

352 - 411
ترجمہ:اور سنو! اے حاضرین اولاد یعقوب وہ وقت یاد کرو جب ہم نے بنی سرائیل کو حکم دیا اور اس حکم پر عمل کرنے کا ان سے پختہ وعدہ لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اورماں باپ ، قرابت داروں یتیموں اورمسکینوں کے ساتھ احسان کرتے رہنا۔ ماں باپ کے ساتھ احسان یہ کہ ان کی خدمت خادمانہ حیثیت سے کرنا، یعنی خدمت کرتے ہوئے کسی طرح کی تعلی یا برابری کا خیال نہ کرنا، بلکہ ہمیشہ ان کے سامنے ادب اور تعظیم سے پیش آنا ۔ باقی لوگوں سے یہ نسبت نہیں بلکہ جیسا مقتضائِ حال ہو ویسا کرنا۔ اور سب لوگوں سے خوش کلامی کرنا اپنا ہم مذہب ہو یا غیر مذہب، سب کے ساتھ خوش اخلاق سے پیش آنا۔ اور نماز حسب تعلیم شریعت پڑھتے رہنا اور زکوۃ دیتے رہنا یہ احکام تم نے سن لئے اور پختہ وعدے کے ساتھ قبول کرلئے پھر تم اے بنی اسرائیل بجز چند لوگوں کے سب منھ پھیر گئے اور سچ تو یہ ہے کہ تم لوگ آج تک سچی تعلیم سے روگردان ہو۔ اور سنو! جب ہم نے تم سے وعدہ لیا جس کا مضمون یہ تھا کہ خبردار! اپنے بھائیوں کے خون نہ گرانا نہ اپنے بھائیوں کو لڑائی میں مغلوب کرکے اپنے وطن سے نکالنا۔ پھر تم نے اس حکم کی تسلیم کااقرار کیا اور اب بھی تم اس امر کے گواہ ہو کہ واقعی تم سے وعدہ لیا گیا تھا۔ مگر نتیجہ اس کا بھی کچھ نہ ہوا پھر بھی تم اپنے اسرائیلی بھائیوں کو قتل کرتے ہو اور لڑائی کی حالت میں ان میں سے ایک فریق پر غلبہ پاکر اس کو اس کے گھر وں سے باہر نکال دیتے ہو۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ تم ان کے برخلاف ان کے دشمنوں کی گناہ اور ظلم میں امداد کرتے ہو جس سے ان کے دشمن زور پکڑ کر ان اسرائیلیوں کو کمزور کرکے قیدی غلام بناکر لے جاتے ہیں پھر اگر وہ تمہارے اسرائیلی بھائی قید کی حالت میں تم سے امداد مانگنے کو تمہارے پاس آتے ہیں تو تم
Flag Counter