Maktaba Wahhabi

197 - 224
خوشگوار ہوگی۔ چوتھا شخص کہتا ہے: دل پر کچھ ایسے اوقات بھی گزرتے ہیں جن میں دل اللہ کی انسیت ومحبت میں خوشی سے جھوم اٹھتا ہے۔[1] اس حقیقت کی مزید تائید اسی بات سے ہوتی ہے کہ بہت سے مغربی ممالک میں موجودہ علمی تحقیقات (جن کے ذکر کی گنجائش نہیں ) نے وہی ثابت کیا جو ہمارے پرانے علماء نے کہا ہے کہ انسان کی ایمانی قوت اور نفسیاتی سکون بہت سی نفسیاتی بیماریوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان امراض سے بچنے اور شفا یاب ہونے کا طریقہ دو مرحلوں سے گزرتا ہے۔ پہلا مرحلہ: حفاظت اور بچاؤ کا مرحلہ ایک مسلم مرد، عورت، چھوٹے و بڑے کے لیے یہ انتہائی اہم ہے، اس کے لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ اللہ کے حکم سے بہت سی بیماریوں کے دفاع اور بچاؤ میں معاون ہے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے: بچاؤ اختیار کرنا علاج سے بہتر ہے۔ دوسرا مرحلہ: علاج سے یعنی بیماری سے دو چار ہونے کے بعد اسے ختم کرنے کے لیے علاج کرنا اور شرعی جھاڑ پھونک اور دیگر نفسیاتی اور طبی علامات کے ذریعہ سے مریض کا علاج کرنا۔ ٭٭٭
Flag Counter