۴۔ وضو سے پہلے کی دعا:
( (بِسْمِ اللّٰہِ۔))[1]
’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ (میں شروع کرتا ہوں )۔‘‘
۵۔وضو سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا:
( (أَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ۔))[2]
’’میں گواہی دیتاہوں کہ سوائے ایک اللہ کے کوئی معبود برحق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتاہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنادے، اور مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے کردے۔ ‘‘
۶۔قبرستان میں داخل ہونے کی دعا:
( (اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ أَہْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَإِنَّا إِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَـلَاحِقُوْنَ، نَسْأَلُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ۔))[3]
’’ان قبروں کے مؤمنوں اور مسلمانوں پر سلام ہو، اور یقینااگر اللہ نے چاہا تو ہم بھی ضرور تم سے ملنے والے ہیں، ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔‘‘
۷۔گھر سے نکلتے وقت کی دعا:
( (بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔))[4]
|