Maktaba Wahhabi

50 - 224
الْکِبَرِ،رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِي النَّار وَعَذَابٍ فِي الْقَبْرِ۔)) [1] ’’شام کی ہم نے اور شام کی سارے ملک نے جو کہ اللہ کا ہے اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلاہے، نہیں کوئی شریک اس کا،اسی کی ہی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہی سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتاہے، اے میرے رب! میں تجھ سے سوال کرتاہوں اس رات کی بہتری کا اور اس رات کی بہتری کا بھی جو اس کے بعد آنے والی ہے اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس رات کے شر سے اور اس کے بعد آنے والی رات کے شر سے،اے میرے رب !میں تیری پناہ میں آتا ہوں کاہلی سے اور بڑھا پے کی خرابی سے،اے میرے رب !میں تیری پناہ میں آتا ہوں آگ کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے۔‘‘ ۶۔ نقصان سے پناہ مانگنا ( (بِسمِْ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔))[2] ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا،خوب جاننے والا ہے۔‘‘ جو شخص یہ دعا صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھے گا اس کو کوئی چیز تکلیف نہیں دے گی، نیز اسے اچانک کوئی بھی مصیبت نہیں پہنچے گی۔ ۷۔مخلوقات کے شر سے پناہ مانگنا ( (أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔))[3]
Flag Counter