Maktaba Wahhabi

137 - 224
پڑسکتے ہیں۔ ۷۔ مسجد یا مجلس میں ہوں تو موبائل بند کردیجئے تاکہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو، البتہ ہنگامی حالات یاحسب ضرورت فون کریں تو یہ کسی کو بھی ناگوار نہیں لگے گا۔ ۸۔ بعض لوگ ظہر اور عصر کے درمیان آرام کرتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم میں ہے: ﴿وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُمْ مِنَ الظَّهِيرَةِ ﴾ ’’دو پہر کے وقت جب کہ تم اپنے کپڑے اتارے رکھتے ہو۔‘‘ اگر ایسا کسی آدمی کے بارے میں معلوم ہو جائے کہ وہ اس وقت آرام کرتے ہیں تو بلا ایمرجنسی کے ایسے وقت میں فون کرنے سے احتراز کیا جائے۔ ۷۔ دیوی دیوتاؤں کی تصویریں گھروں میں نہ رکھی جائیں : ( (عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللّٰہ عنہا أَنَّ النَّبِیَّ لَمْ یَکُنْ یَتْرُکُ فِیْ بَیْتِہِ شَیْئًا فِیْہِ تَصَالِیْبُ إِلَّا نَقَضہُ۔))[1] ’’حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر میں کوئی صورت (تصویر) دیکھتے تھے کہ تو اسے توڑ دیتے تھے۔‘‘ بلاشبہ انسان کو جن چیزوں سے محبت ہوتی ہے انہی چیزوں کو گھروں میں رکھنا پسند کرتاہے اور یہ ایمان کی علامت ونشانی ہے، اس کے علاوہ دیگر غیر اسلامی چیزوں کا رکھنا جن سے غیر مسلموں کے دین کی طرف اشارہ ملتا ہو ان کا گھروں میں رکھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ گھر والوں کے ذہنوں پر اس کے غلط اثرات پڑتے ہیں،خاص طورسے وہ بچے جو ابھی کم عقل اور نادان ہیں اگر وہ ان چیزوں کو دیکھیں گے تو وہ ان سے متاثر ہو ں گے اور انہیں اپنے دلوں میں بسا لیں گے۔ لہٰذا وہ چیزیں جن سے غیرمسلموں کے مذہب کی طرف اشارہ ملتا ہو ضرور ی ہے کہ
Flag Counter