رَمَضَانَ وَالْحَجَِّ۔)) [1]
’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے:
(۱) اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔
(۲) نماز قائم کرنا
(۳) زکوۃ ادا کرنا
(۴) رمضان کے روزے رکھنا
(۵) حج کرنا۔‘‘
دین اسلام کیا ہے ؟
دین اسلام سے مراد وہ دین ہے جسے دے کر اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا اور آپ کی آمد سے تمام سابقہ ادیان کو ختم کردیا اور اپنے بندوں کے لیے اسے کامل ومکمل کردیا اور اسی سے بندوں پر اپنی نعمت تمام کردی اور ان کے لیے بطور دین اسے پسند کرلیا،اس لیے اسلام کے سوا وہ کسی بھی فرد بشر سے دوسرا دین قبول نہیں کرے گا، ارشاد ربانی ہے:
﴿ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ﴾ (الأحزاب: ۴۰)
’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے۔‘‘
نیز ارشاد الٰہی ہے :
﴿ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ﴾ (المائدۃ:۳)
|