Maktaba Wahhabi

228 - 224
خیانت کرنا، جوا کھیلنا اور تصویر فروشی کے ذریعے مال کمانا بھی حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین ۱۸۔ ڈش ویڈیو او ر گانے سننے سے احتراز کرنا: اے وہ شخص جو لہو ولعب کے پیچھے بھاگتا ہے اور ساری رات ڈش کے سامنے بیٹھے، ویڈیو فلمیں دیکھنے، فحش رسالے پڑھنے اور گندی کہانیاں سننے میں گزارتا ہے۔ کیا تم نے کبھی سوچا کہ تمہیں کس نے پیدا کیا؟ اور کیوں پیدا کیا؟ اور یہ کہ وہ تمہیں ہر حال میں دیکھ رہا ہے اور تمہاری باتیں سن رہا ہے۔ وہ تمہارے ساتھ کیا سلوک کرنے والا ہے؟ وہ کون ہے جس نے تمہیں سماعت اور بصارت کی وہ نعمتیں بخشی جن کے ذریعہ سے تم اس کی نافرمانی کرتے ہو؟ کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتے اور خوفزدہ ہوتے کہ کہیں وہ تم سے یہ نعمتیں چھین نہ لے، جس طرح ان پہلی امتوں کے ساتھ ہوا جنہوں نے اللہ کی نافرمانی کی اور ان پر عذاب الٰہی نازل ہوا۔ کیا تم اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں سنتے: ﴿ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا ﴾ (الاسراء: ۳۶) ’’یقیناً آنکھ کان اور دل سب کے بارے میں باز پرس ہونے والی ہے۔‘‘ اے میرے دینی بھائی! اللہ تعالیٰ تمہیں ہر وقت دیکھ رہا ہے اور تمہاری ایک ایک حرکت سے آگاہ ہے۔ پس تم اللہ کو کمزور اور غافل نہ جانو اور اس دن کو ہر وقت یاد رکھو۔ جب تم اللہ کے حضور کھڑے کیے جاؤ گے اس دن تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری چمڑی تمہارے خلاف گواہی دیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَقَالُوا لِجُلُودِهِمْ لِمَ شَهِدْتُمْ عَلَيْنَا قَالُوا أَنْطَقَنَا اللَّهُ الَّذِي أَنْطَقَ كُلَّ شَيْءٍ وَهُوَ خَلَقَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ (فصلت: ۲۱) ’’وہ اپنے جسم کی کھالوں سے کہیں گے: تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی
Flag Counter