Maktaba Wahhabi

86 - 224
۶۔ دونوں سجدوں کے درمیان (رب اغفرلی) کہنا ۷۔ پہلا تشہد ۸۔ پہلے تشہد کے لیے بیٹھنا نماز کی سنتیں : نماز کی پندرہ سنتیں ہیں : ۱۔ استفتاح (تکبیر تحریمہ کہنا)۔ ۲۔ قیام کے وقت دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھ (باندھ) کر سینے پر رکھنا۔ ۳۔ دونوں ہاتھوں کو کاندھوں یا دونوں کانوں تک اٹھانا، یہ عمل تکبیر اور رکوع، رکوع سے اٹھنے اور پہلے تشہد کے بعد تیسری رکعت کے لیے قیام کرنے کے وقت کیا جائے گا۔ ۴۔ رکوع میں سر کو پیٹھ کے متوازی رکھنا۔ ۵۔ دو سجدوں کے درمیان ایک سے زائد بار مغفرت کے لیے دعا کرنا۔ ۶۔ رکوع اور سجود میں ایک سے زائد تسبیحات۔ ۷۔ سجدے میں دونوں بازوؤں کو دونوں پہلوؤں سے اور پیٹ کو دونوں رانوں سے الگ رکھنا۔ ۸۔ سجدے کے وقت دونوں بازوؤں کو زمین سے اٹھائے رکھنا۔ ۹۔ پہلے تشہد اور دو سجدوں کے درمیان بائیں پاؤں پر بیٹھنا اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھنا۔ ۱۰۔ آخری تشہد میں تورُک کرنا (یعنی دائیں پاؤں کو کھڑا کر کے بائیں پاؤں کو دائیں ٹانگ کے نیچے سے نکال کر بائیں ران پر بیٹھنا) ۱۱۔ پہلے تشہد میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ کی آل اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کی آل کے لیے رحمت اور برکت کی دعا کرنا۔ ۱۲۔ آخری تشہد میں دعا کرنا۔
Flag Counter