۴۔پاکی حاصل کرنا ۵۔نجاست کو زائل کرنا
۶۔ستر پوشی کرنا ۷۔وقت کا داخل ہونا
۸۔قبلہ رو ہونا ۹۔نیت کرنا
نمازکے ارکان:
نماز کے ارکان چودہ ہیں :
۱۔قیام (اگر قدرت ہو) ۲۔تکبیر تحریمہ
۳۔سورہ فاتحہ پڑھنا ۴۔رکوع کرنا
۵۔رکوع سے اٹھنا ۶۔رکوع کے بعد سیدھا کھڑا ہونا
۷۔ساتوں اعضاء پر سجدہ کرنا (ساتوں اعضاء سے مراد پیشانی وناک، دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیاں ہیں )
۸۔سجدے سے اٹھنا ۹۔دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا
۱۰۔تمام افعال میں اطمینان ۱۱۔آخری تشہد
۱۲۔آخری تشہد کے لیے بیٹھنا
۱۳۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنا ۱۴۔دونوں طرف سلام پھیرنا
نماز کے واجبات :
نماز میں آٹھ چیزیں واجب ہیں :
۱۔ تکبیر تحریمہ کے علاوہ باقی تکبیرات
۲۔ امام اور تنہا نماز پڑھنے والے کے لیے (سمع اللّٰہ لمن حمدہ ) کہنا
۳۔ تمام لوگوں پر (ربنا لک الحمد) کہنا
۴۔ رکوع میں (سبحان ربی العظیم) کہنا
۵۔ سجدے میں (سبحان ربی الأعلی) کہنا
|