Maktaba Wahhabi

92 - 224
چند مشورے اس طرح دیے جا سکتے ہیں کہ کتابوں کو کس طرح ترتیب سے رکھا جائے۔جیسے تفسیر کے خانہ میں تفسیر ابن کثیر عربی، عربی والے خانہ میں، اور اُردو والی، اُردو والے خانہ میں رکھی جائے۔ اسی طرح شیخ سلیمان اشقر کی زبدۃ التفسیر، علامہ ابن عثیمین کی اصول التفسیر،علامہ قرطبی کی تفسیر قرطبی، ابن جریر طبری کی تفسیر طبری، علامہ شوکانی کی فتح القدیر، محمد الصباغ کی لمحات فی علوم القرآن، مولانا داؤد راز کا مفسر قرآن اُردو ترجمہ، تفسیر احسن البیان، شیخ ابوبکر الجزائری کی ایسر التفاسیر، الرحیق المختوم، ریاض الصالحین، بلوغ المرام، صحیح بخاری اور اس کی شرح فتح الباری، صحیح مسلم، جامع الترمذی، سنن ابوداؤد، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ، مؤطا امام مالک، نیل الاوطار، فتاویٰ امام ابن تیمیہ اور اُردو زبان میں شائع ہونے والی کتب جو کہ امام ابن تیمیہ، امام البانی، شیخ صالح العثیمین اور دیگر پاکستانی علماء کی وہ کتابیں جو عقیدے اور فتاویٰ پر مشتمل ہیں اور ادارہ دار المعرفہ کی اصلاحی کتابیں ہر لائبریری اور اہل خانہ کی دلی تشنگی دُور کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ۴:....گھر میں دینی علماء کی کیسٹوں کی فراہمی کافی مشغولیات کے سبب مطالعہ کتب پر مداومت اختیار کرنا آدمی کے لیے قدرے مشکل ہوتاہے، لیکن بذریعہ کیسٹ یہ ضرورت بآسانی پوری ہوسکتی ہے، ایسی صورت میں ان کی فراہمی بہت سود مند ہے،لیکن یہ خیال رہے کہ اس میں برائی وبھلائی کے دونوں پہلو کارفرما ہوتے ہیں، لہٰذا فلمی گانے، قوالیاں، فحش وواہیات باتیں اور ڈرامے والی کیسٹوں کے رکھنے کے بجائے خالص دینی اور مذہبی کیسٹیں رکھیں،جو رضائے الٰہی کا ذریعہ وضامن بنیں۔ علماء وواعظین، قراء و حفاظ اور مقررین وخطباء کی کیسٹوں کو سنا اور سنایا جائے، مثلا تلاوت قرآن اور صلاۃ تراویح کے کیسٹ،یہ گھر والوں کے ذہن ودماغ پر ہر دو طریقوں سے اثر انداز ہوں گے یا تو اس کے معانی ومطالب سے متاثر ہوں گے یا برابر سننے کی وجہ سے
Flag Counter