Maktaba Wahhabi

181 - 224
آپ نے سلام کا جواب نہیں دیا۔[1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ’’پیشاب سے بچو، اس لیے کہ قبر کا عام عذاب اسی کے سبب سے ہے۔‘‘[2] حدیث میں آیا ہے کہ جب کوئی پیشاب کرے تو دائیں ہاتھ سے شرمگاہ کو نہ پکڑے اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے اور نہ برتن میں سانس لے۔[3] بیت الخلاء سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے: (غُفْرَانَکَ) [4]صحابی کہتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ نے قضائے حاجت کی، مجھ سے پانی طلب کیا جسے لے کر آپ نے ہاتھ کو زمین پر ملا۔[5] ٹھہرئے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا اور پھر اس میں نہانا درست نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔[6] بلکہ جو لوگ ناپاک ہوں انہیں ایسے پانی میں غسل کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ غسل خانہ کے اندر پیشاب کرنا منع ہے۔ چند نصیحتیں : ۱۔ اہل خانہ اور بچوں کو بتایا جائے کہ حمام میں داخل ہوتے وقت بایاں پاؤں اور باہر نکلتے وقت دایاں پاؤں پہلے باہر رکھیں۔ ۲۔ بچوں کو حمام میں داخل ہونے کی دعا سکھلائے۔ ۳۔ پیشاب کرتے وقت قبلہ رخ ہو کر نہ بیٹھیں اور نہ قبلے کی طرف پشت کریں۔
Flag Counter