۱۳۔ نماز فجر، مغرب اور عشاء کی پہلی دونوں رکعتوں میں بلند آواز سے قراء ت کرنا۔
۱۴۔ ظہر، عصر اور اسی طرح مغرب کی تیسری رکعت اور عشاء کی دو آخری رکعتوں میں سری قراء ت کرنا۔
۱۵۔ سورہ فاتحہ کے علاوہ قرآن مجید میں سے کچھ اور پڑھنا۔
مذکورہ سنتوں کے علاوہ جو بھی سنتیں نماز کے بارے میں وارد ہیں ان سب پر بھی عمل کرنا چاہیے۔
نماز کو باطل کرنے والي چیزیں :
نماز آٹھ چیزوں سے باطل ہوجاتی ہے :
۱۔ یہ جانتے ہوئے کہ میں نماز کی حالت میں ہوں،عمداً کلام کرنا، البتہ جو بھول جائے یا حکم نہ جانتا ہو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی۔
۲۔ ہنسنا
۳۔ کھانا
۴۔ پینا
۵۔ شرم گاہ کو کھولنا یا کپڑے کے نیچے سے چھو نا
۶۔ قبلہ کی جہت سے بہت زیادہ منحرف ہونا
۷۔ نماز میں متواتر بہت زیادہ عبث عمل کا ارتکاب کرنا
۸۔ بے وضو ہوجانا
وضو کی شرائط :
نماز کے لیے وضو شرط ہے،اس لیے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہاں وضو کے بارے میں بھی چند باتیں بیان کردی جائیں۔
وضو کی دس شرطیں ہیں :
|