Maktaba Wahhabi

68 - 224
تعالیٰ کے وجود پر قطعی دلالت کرتے ہیں۔ ثانیاً : ....اللہ تعاليٰ کي ربوبیت پر ایمان (توحید ربوبیت) یعنی اللہ تعالیٰ ہی تنہا رب ہے، اس کا کوئی شریک ہے نہ مددگار۔ رب اس ذات کو کہتے ہیں جس کے ہاتھ میں پیدا کرنا، کائنات چلانا اور فرمان جاری کرنا ہے، اس لیے اللہ کے سوا کوئی خالق نہیں،اس کے علاوہ کوئی مالک نہیں،اور حکم صرف اسی کا چلے گا،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ ﴾ (الأعراف: ۵۴) ’’یاد رکھو! اللہ ہی کے لیے خاص ہے خالق ہونا اور حاکم ہونا۔‘‘ نیز ارشاد ربانی ہے: ﴿ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ الْمُلْكُ وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِنْ قِطْمِيرٍ ﴾ (فاطر: ۱۳) ’’یہی ہے اللہ، تم سب کا پالنے والا، اسی کی سلطنت ہے، جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں ہیں۔‘‘ ثالثاً:....اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان (توحید الوہیت) یعنی اللہ تعالیٰ ہی واحد معبود برحق ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، الہ کا معنی کامل محبت وتعظیم کے ساتھ معبود کا ہے، ارشاد ربانی ہے: ﴿ وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ ﴾ (البقرۃ :۱۶۳) ’’تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے،اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ بہت رحم کرنے والا اور بڑا مہربان ہے۔‘‘ نیز ارشاد الٰہی ہے:
Flag Counter