Maktaba Wahhabi

69 - 224
﴿ شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾ (آل عمران: ۱۸) ’’اللہ تعالیٰ، ملائکہ اوراہل علم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اوروہ عدل کے ساتھ دنیا کو قائم رکھنے والا ہے،اس غالب اور حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘ دنیا میں جتنے رسول اور نبی تشریف لائے سبھی اپنی اپنی قوم سے ایک ہی بات کہتے تھے: ﴿ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ ﴾ (الأعراف: ۵۹) ’’تم اللہ کی عبادت کرو،اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں۔‘‘ رابعاً:....اللہ تعاليٰ کے اسماء وصفات پر ایمان (توحید اسماء وصفات) یعنی ہر اس نام وصفت کو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے اپنی کتاب میں یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سنت میں بیان کیا ہے، اس طرح ثابت ماننا جو اس کے شایان شان ہے،نہ اس میں تحریف کرے،نہ اس کا انکار کرے، نہ اس کی کیفیت بیان کرے،اور نہ مخلوق کے ساتھ اس کو تشبیہ دے،اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿ وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾ (الأعراف: ۱۸۰) ’’اور اچھے اچھے نام اللہ ہی کے لیے ہیں، سو تم اس کو انہی ناموں سے پکارو، اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھو جو اس کے ناموں میں کج روی کر تے ہیں،ان لوگوں کو ان کے کیے کی ضرور سزا ملے گی۔‘‘ نیز ارشاد ربانی ہے: ﴿وَلَهُ الْمَثَلُ الْأَعْلَى فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴾ (الروم:۲۷)
Flag Counter