Maktaba Wahhabi

161 - 224
ضرور پیدا کرتا ہے، اس لیے والدین اور مربی حضرات کی یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو تربیت مین کوتاہی کا شکار نہ ہوں۔ عہد طفلی میں ان کی جسمانی تربیت پر پوری توجہ دیں تاکہ کارگہ حیات میں قدم رکھنے کے وقت ان کو مضبوط جسم حاصل ہو اور وہ اپنے فرائض پوری خوبی کے ساتھ انجام دے سکیں۔ کتاب وسنت کے دیے ہوئے اصول حفظان صحت امت مسلمہ میں چودہ سو سال سے تجربات اور عمل کے معیار سے گزر رہے ہیں۔ نوع انسانی نے صحت و مرض اور حفظان صحت کے متعلق جتنے تجربات کیے، جتنے علوم و فنون سیکھے اور ایجاد کیے مجموعی طور پر سب ان اسلامی ضوابط صحت کی تشریحات ہیں۔ ۲۔کھانے اور پینے کے طریقے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے فصیح ترین شخص تھے۔ آپ کی صحت بھی نہایت عمدہ اور بے مثال تھی۔ بچپن میں آپ کی پرورش بنو سعد میں ہوئی تھی جو فصاحت و بلاغت میں بہت معروف خاندان تھا۔ اور یہاں کی آب وہوا آپ کے لیے خوشگوار تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے قبل اور آپ کے بعد عرب کے شہروں میں رہنے والے شرفاء کا دستور تھا کہ اپنے بچوں کی پرورش دیہاتوں میں کراتے تھے۔ جس سے ایک اہم غرض یہ بھی تھی کہ دیہات میں پرورش پا کر ان کی اصل قومی خصوصیات برقرار رہیں۔ خلفائے بنو امیہ شاہانہ شان وشوکت کے باوجود اپنے بچوں کی پرورش عرب کے دیہاتوں میں کراتے تھے۔ پاک و صاف پانی صحت کے لیے بہت ضروری چیز ہے، اور آلودہ پانی بیماریوں کا گھر ہے۔ چونکہ دیہات کا ماحول کثافت اور آلائشوں سے بالعموم پاک ہوتا ہے اور ایسے پانی کے ذریعے ہضم کا نظام ٹھیک رہتا ہے۔ آنتوں اور جسم کی اندرونی گندگیاں صاف پانی کے ذریعے مختلف راستوں سے خارج ہو جاتی ہیں۔ بدن میں خون کا دوران قائم رہتا ہے اور جسم کی حرارت میں اعتدال قائم رہتا ہے۔ پانی ہی کی طرح صاف اور پاک ہوا
Flag Counter