Maktaba Wahhabi

235 - 224
ہے کہ جب اس کا کوئی رشتہ دار اس سے قطع تعلق کرے تو وہ اس کو جوڑے۔‘‘ ہمیں اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے، فساد کرنے کا نہیں۔ ہمیں فساد سے بچنا چاہیے اور صلہ رحمی سے کام لینا چاہیے تاکہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر چل سکیں اور سچے مسلم کہلائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین) ۲۸۔ اللہ تعالیٰ کے احکام کی حفاظت: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ میں ایک روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار ہو کر جا رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لڑکے! میں تمہیں چند چیزیں سکھاتا ہوں۔ تم اللہ کے دین کے محافظ بن جاؤ۔ اللہ تعالیٰ تمہاری حفاظت فرمائے گا۔ تم اللہ کے احکام کی حفاظت کرو تو ہر موقع پر اللہ کو اپنے سامنے پاؤ گے۔ جب تم سوال کرو تو اللہ ہی سے سوال کرو۔ جب تمہیں مدد کی ضرورت ہو تو اللہ ہی سے مدد مانگو۔ یہ بات اچھی طرح جان لو کہ لوگوں کی ایک بڑی جماعت تمہیں کوئی فائدہ پہنچانا چاہے تو محض اتنا ہی فائدہ پہنچا سکے گی جتنا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں لکھ رکھا ہے اور اگر وہ سب لوگ جمع ہو کر تمہیں کوئی نقصان پہنچانا چاہیں تو محض اتنا ہی نقصان پہنچا سکیں گے جتنا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقدر میں لکھ رکھا ہے۔ تقدیریں لکھنے والے قلم اٹھا لیے گئے ہیں اور کتاب تقدیر کی سیاہی خشک ہو چکی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ سب کو اللہ کے احکام کی حفاظت اور پاس داری کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین]]] ٭٭٭
Flag Counter