Maktaba Wahhabi

72 - 411
’’پیش لفظ‘‘ میں بخوبی ذکر کر دیا ہے، جس کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔ شیخ الاسلام مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی یہ تصنیف تقریباً پچھتر (75) سال بعد پہلی بار کتابی شکل میں پیش کی جا رہی ہے، جس کے لیے ہم لجنۃ القارۃ الہندیۃ، جمعیہ إحیاء التراث الإسلامی کویت کے ذمہ داران کے ممنون ہیں، جن کی توجہ کی بدولت اس وقیع کتاب کی طباعت عمل میں آئی۔ اسی طرح اﷲ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے جامعہ سلفیہ بنارس، انڈیا کے اصحاب انتظام کو جن کی محنت شاقہ کے سبب ہمیں اس کتاب کا اصل مسودہ اور کمپوز شدہ مبیضہ حاصل ہوا جس پر مندرجہ ذیل عمل کا اضافہ کیا گیا: 1۔ ہفت روزہ اہلحدیث امرتسر کے اوراق کو مد نظر رکھتے ہوئے کتاب کی مزید تصحیح کی گئی۔ 2۔ حواشی میں احادیث و آثار کی تحقیق و تخریج کا اضافہ کیا گیا ہے، کیونکہ بعض دفعہ احادیث و آثار کی صحت و ضعف آشکارا ہونے کے بعد معترض کے اشکالات کی حقیقت بخوبی عیاں ہوجاتی ہے اور علمی اعتبار سے اس کی کوئی قدر و قیمت باقی نہیں رہتی۔ 3۔ عربی اور فارسی اشعار و عبارات کا ترجمہ حواشی میں درج کیا گیا ہے۔ 4۔ کتاب میں مذکورہ مصادر و مراجع کو مد نظر رکھتے ہوئے منقولہ عبارات کی تصحیح کی گئی ہے۔ آخر میں دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس کتاب کی خدمت و طباعت میں شریک جملہ معاونین و مساعدین کو اجر جزیل عطا فرمائے اور اسے ان تمام حضرات کے لیے بلندیٔ درجات کا سبب بنائے۔ آمین یا رب العالمین شاھد محمود
Flag Counter