Maktaba Wahhabi

398 - 411
ہماری ہی ندامت کا باعث ہے۔ سنو تو یہ بے علم ونادان عرب کے مشرک اپنی بے علمی کی وجہ سے کہتے ہیں کہ بھلا صاحب! یہ رسول جو خدا کی طرف سے آکر ہمیں سمجھاتے ہیں خدا ہی کیوں نہیں سامنے آکر ہم سے باتیں کرتا تاکہ ہم جلدی سے مان بھی لیں۔ یا کوئی ایسی نشانی ہمارے پاس آوے جس سے ہم جان جائیں کہ بے شک یہ سچا رسول خدا کی طرف سے ہے۔ اصل میں یہ ان کے بہانے ہیں ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا کہ خدا ہم کو سامنے لاکر دکھائو تو ہم مانیں گے بغور دیکھا جائے تو اِن کے اُن کے دل بالکل ایک سے ہورہے ہیں ایک ہی بیماری میں مبتلا ہیں، سو جو علاج ان کا ہوا تھا ان کا بھی وہی ہوگا۔ بھلا یہ بھی کوئی بات ہے کہ ہر ایک شخص مرضی کے موافق نشانیاں مانگے اور پائے، اصل نشانی نبوت کی تو قائل کی صفائی ہے کہ اس کی حالت دیکھو کہ وہ کیسا ہے؟ آیا وہ دنیا ساز مکار ہے جنونی ہے یا کیاہے؟ بے شک یہی نشانی مفید ہے سو ایسی ہم بہت سی نشانیاں ماننے والوں کے لئے بیان کرچکے ہیں جن کو ان باتوں کی تمیز ہے کہ نبوت کی بناکن امور پرہوا کرتی ہے سو بعد تلاش وہ تجھ میں ضرور پائیں گے ا س لئے کہ ہم نے تجھ کو سچی ہدایت کے ساتھ بھلے کاموں پر خوشخبری دینے والا اور بُرے اطوار پر ڈرانے والا مقرر کر کے بھیجا ہے۔ اگر یہ نالائق تیری بات نہ مانیں تو تجھے ان کی طرف سے ہر گز ملال نہ ہو اس لئے کہ تجھے دوزخ والوں کے حال سے سوال نہ ہوگا کہ یہ کیوں دوزخ میں پہنچے ۔ ہم جانتے ہیں کہ جتنے تیرے مخالف ہیں اکثر عنادی ہیں خاص کر اہل کتاب یہودی اور عیسائی جو اپنے آپ کو اہل علم جانتے ہیں ان کا تو یہ حال ہے کہ ہر گز تجھ سے خوش نہ ہوں گے نہ یہودی نہ نصاریٰ یہاں
Flag Counter