Maktaba Wahhabi

396 - 411
اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰی وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَآئَ ھُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ مَالَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لاَ نَصِیْرٍ اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰھُمُ الْکِتٰبَ یَتْلُوْنَہٗ حَقَّ تِلَاوَتِہٖ اُولٰٓئِکَ یُؤْمِنُوْنَ بِہٖٓ وَ مَنْ یَّکْفُرْ بِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْخٰسِرُوْن} [البقرۃ: 113، 121] ترجمہ: یہود کہتے ہیں کہ عیسائیوں کا کچھ ٹھیک نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودیوں کا کچھ ٹھیک نہیں حالانکہ اپنے زعم میں یہ دونوں فریق اللہ کی کتاب یعنی تورات پڑھتے ہیں یہ تو بھلا تھے ہی ایسا ہی بے علم عرب کے مشرک بھی انہیں کی طرح بولتے ہیں کہ ہم ہی نجات کے حقدار ہیں سوائے ہمارے کوئی بھی نجات نہ پاوے گا جب تک کہ بُت پرستی نہ کرے گا ہر گز نجات نہ ملے گی۔ پس تم ان کے خیالات واہیات نہ سنو۔ اللہ ہی ان کے جھگڑوں میں قیامت کے دن فیصلہ کرے گا۔ جس کا فیصلہ آخری ہوگا۔ بھلا اور اختلاف تو ہوا سو ہوا اللہ کے ذکر میں بھی کسی کو اختلاف ہے؟ پھر کس منہ سے یہ کافر دینداری کا دعویٰ کرتے ہیں حالانکہ مسلمانوں کو اللہ کے ذکر سے بھی روکتے ہیں۔ اور کون بڑا ظالم ہے ان لوگوں سے جو اللہ کی مسجدوں میں اللہ کے نام کا ذکر کرنے سے روکتے ہیں اور ان کی خرابی میں کوشش کرتے ہیں۔ اس لیے کہ جب ذکر والوں کو روک دیا تو پھر ان میں کون آئے گا خیر چند روزہ زور دکھالیں تھوڑے ہی دنوں بعد ان لوگوں کو قدرت نہ ہوگی کہ ان مساجد میں داخل ہوں۔ کیونکہ اسلامی حکومت عنقریب ہونے والی ہے۔ مگر دل میں خوف زدہ ہوکر آئیں گے کہ کہیں کوئی موحد مسلمان ہم کو باہر نہ کردے۔ بلکہ دنیا میں ان کو ذلت اور رسوائی نصیب ہوگی اور قیامت میں بھی ان کو بڑا عذاب ہوگا۔ اگر تم
Flag Counter