Maktaba Wahhabi

364 - 411
اور ایک جماعت انبیاء کو تم قتل کرتے رہے لطف یہ ہے کہ ایسا کرنے والے دل میں کبھی نادم نہیں ہوئے بلکہ اس فعل قبیح کو مستحسن جانتے تھے اور کہتے تھے کہ ہمارے دل بالکل محفوظ ہیں ان مدعیان الہام و وحی کی تعلیم وہاں نہیں پہنچ سکتی حقیقت میں یہ نہ تھی بلکہ خدا نے ان کے اعمال قبیحہ کی وجہ سے ان پر لعنت کر رکھی ہے بس اب یہ لوگ سچائی کو بہت کم مانیں گے دس بیس باتوں میںسے ایک دو مان لیں تو کیا مفید ہوسکتی ہیں یہ تو ہوئی ان کی حکایت ماضیہ، موجودہ حالت یہ ہے کہ جب ان کے پاس اللہ کی جانب سے ایک بڑی مستند کتاب (القرآن) آئی جو ان کے پاس والی کتاب تورات کے نزول کی تصدیق کرتی ہے تو اس لعنت کے اثر سے اس مستند کتاب سے بھی منکر ہوگئے حالانکہ اس سے پہلے دین الٰہی کی حفاظت کے لئے کافروں پر فتح چاہتے تھے خدا سے دعا مانگا کرتے تھے کہ ہمارے لئے کوئی والی اور ناصر دین پیدا کر پھر جب آگیا ان کے پاس وہ ناصر دین الٰہی جس کو انہوں نے پہچان لیا تو اس سے منکر ہوگئے پس اللہ کی لعنت ہو ایسے کافروں پر جو بعد پہچاننے کے انکار کریں یاد رکھیں انہوں نے جو تبادلہ کیا ہے ان کا تبادلہ بہت برا ہے کہ انہوں نے اپنے نفسوں کو کفر کے ساتھ تبدیل کرلیا یعنی ہدایت چھوڑ کر گمراہی میں پھنس گئے۔ اس لئے کہ اللہ کی اتاری ہوئی کتاب (قرآن) کا انکار محض اس لئے کرتے ہیں کہ ان کے سوا آسمانی کتاب کسی دوسرے کو کیوں ملے۔ (اہل کتاب کو رنج اس بات کا ہے کہ ان کے سواکتاب کسی دوسرے کو کیوں ملی) گویا ا س بات پر ضد ہے کہ خدا اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اپنا فضل کیوں اتارے پس اس برے خیال کی وجہ سے یہ لوگ غضب الہی
Flag Counter