Maktaba Wahhabi

342 - 411
2۔ صوبہ دار یہ سن کے گیا اور سردار کو خبردی اور کہا خبردار تو کیا چاہتا ہے کیونکہ یہ آدمی رومی ہے اس نے کہا ہاں۔ (اعمال 22:26) 3۔ جب مجھے اطلاع ہوئی کہ یہودی اس امر کی گھات میں لگے ہیں میں نے اسے جلد تیرے پاس بھیج دیا اور اس کے مدعیوں کو بھی حکم دیا کہ تیرے حضور اس پر دعویٰ کریں زیادہ سلام۔ (اعمال 23:30) ان تینوں مقاموں کی بابت پادری صاحب کا بیان ہے کہ اعمال (24:6) کے بعد کاتب نے سہواً ان کو درج کردیا ہے اس لیے ہم (24:6) کو بھی نقل کرتے ہیں۔ 4۔ ناصریوں کی بدعت کا ایک سردار پایا اس نے ہیکل کو ناپاک کرنے کا بھی قصد کیا اور ہم نے اسے پکڑا اور چاہا کہ اپنی شریعت کے موافق اس کی عدالت کریں (24:6) پر سلیس سردار آگے بڑی زبردستی کے ساتھ اسے ہمارے ہاتھوں سے چھین لے گیا۔ (24:8) ناظرین! پادری صاحب کے بیان کے مطابق ہم نے پہلے تین مقاموں کے علاوہ چوتھے مقام کی عبارت بھی نقل کردی ہے لیکن پادری صاحب کے دعوے کے مطابق پہلی آیتوں کو (24) کی (6) کے بعد ہم نے ملحق نہیں پایا۔ بقول پادری صاحب یہ حوالہ دوبارہ درج ہوکر پھر شائع ہوا اور شائع ہونے کے بعد نکالا گیا ہوگا۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس قسم کے رد و بدل کا کیانام رکھیں؟ سردست ان شہادتوں کے بعد ہم پادری صاحب کا کلام نقل کرتے ہیں جو قول فیصل ہے۔ آپ فرماتے ہیں: ’’کوئی فرد خواہ کیسا ہی زور آور ذی اقتدار کیوں نہ ہو ممکن نہیں کہ کلام الٰہی کو جو جہاں کی ہدایت وروحانی ارتقا کی غایت کے لیے خدا کی صفات قدوسیت کی منشا کے موافق نازل ہوا اس کے ایک شوشہ یا نقطہ کو بدل سکیں۔‘‘ (سلطان التفاسیر، ص:263)
Flag Counter