Maktaba Wahhabi

340 - 411
اور بعض سوگنا، پھر اس نے کہا کہ جس کو سننے کے کان ہوں سنے۔‘‘ (انجیل مرقس 4:9) اس اقتباس میں عبارت زیر خط زیر بحث ہے، اسے یاد رکھیے اور دوسرا حوالہ سنیے: ’’جو اس میں سے نکلتی ہیں وے ہی آدمی کو ناپاک کرتی ہیں اگر کسی کے کان سننے کے ہوں تو سنے۔‘‘ (مرقس 7:15) اس اقتباس میں فقرہ زیر خط کو پادری صاحب سہو کاتب کی وجہ سے مکرر کہتے ہیں مگر آج تک کل انجیلوں میں درج چلا آرہا ہے۔ پادری صاحب کا پیش کردہ دوسرا حوالہ ملاحظہ ہو۔ دوسرے کی بابت فرماتے ہیں: مرقس (9: 48) کو (9: 24 اور 9: 46)[1] کے بعد سہ بارہ نقل کردیا۔ اس مقام کی عبارت ملاحظہ ہو: 1۔ ’’ تب فی الفور اس لڑکے کا باپ چلایا اور آنسو بہا کے کہا اے خداوند میں ایمان لاتا ہوں تو میری بے ایمانی کا چارہ کر۔‘‘ (مرقس 9:24) 2۔ ’’اگر تیرا ہاتھ تجھے ٹھوکر کھلاوے تو اسے کاٹ ڈال کہ زندگی میں ٹنڈا داخل ہونا تیرے لیے اس سے بہتر ہے کہ دوہاتھ رکھتے ہوئے جہنم کے بیچ اس آگ میں جو کبھی نہیں بجھتی ہے ڈالاجائے، جہاں ان کا کیڑا نہیں مرتا اور آگ نہیں بجھتی، اور اگر تیرا پائوں تجھے ٹھوکر کھلادے اسے کاٹ ڈال کیونکہ زندگی میں لنگڑا داخل ہونا تیرے لئے اس سے بہتر ہے کہ دو پائوں رکھتے ہوئے جہنم کے بیچ اس آگ میں جو کبھی نہیں بجھتی ڈالاجاوے۔ جہاں ان کا کیڑا نہیں مرتا اور آگ نہیں بجھتی، اور اگر تیری آنکھ تجھے ٹھوکر کھلاوے اسے نکال ڈال کہ خدا کی بادشاہت میں کانا داخل ہونا تیرے لیے اس سے بہتر ہے کہ دو آنکھیں رکھتے ہوئے جہنم کی آگ میں ڈالا جاوے۔ جہاں ان کا کیڑا نہیں مرتا اور آگ نہیں بجھتی۔‘‘ (مرقس 9:43)
Flag Counter