Maktaba Wahhabi

34 - 411
اور پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ہوتا، امید ہے کہ علامہ امرتسری کی اس کتاب اور ان کی دیگر تحریروں سے نئی نسل اس باب میں بھی استفادہ کرے گی ۔ واضح رہے کہ مولانا امرتسری کی یہ عظیم الشان تصنیف جو آپ کے ہفتہ وار رسالہ ’’اہل حدیث‘‘ امرتسر میں تقریبا تین سال کے وقفے میں اکیاسی قسطوں میں شائع ہوئی ، اب تک کتابی شکل میں منظر عام پر نہیں آسکی تھی۔ اللہ تعالی جزائے خیر دے لجنۃ القارۃ الہندیۃ ، احیاء التراث الاسلامی، کویت کے ذمہ داران کو، جنہوں نے اس جانب توجہ فرمائی۔ ان حضرات کے مشورے سے محترم مولانا عبد اللہ سعود صاحب سلفی ، ناظم اعلی جامعہ سلفیہ ، بنارس، الہند نے مولانا محمد مستقیم صاحب سلفی ، استاذ جامعہ سلفیہ ومؤلف کتاب ’’ جماعت اہل حدیث کی تصنیفی خدمات ‘‘ کو یہ کام سپرد کیا۔ موصوف نے ’’اہل حدیث ‘‘ کی پرانی فائلوں سے ان تمام قسطوں کو اکٹھا کیا، جو تصفیف وتصحیح کے مراحل سے گزر کر طباعت واشاعت کے مرحلے کی منتظر ہیں۔ امید ہے کہ یہ انتظار بہت جلد ختم ہوجائے گا اور مولانا امرتسری کی مساعی جمیلہ کا یہ بیش بہا مجموعہ اسلامی کتب خانوں کی زینت بنے گا۔ اللہ رب العزت مؤلف کی اس خدمت کو شرف قبول بخشے اور اسے ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، اور کتاب کی اشاعت کے محرک، اس کے مرتب ، مصحح، طابع وناشر اور مستفیدین کو اجر جزیل سے نوازے۔ وصلی اللّٰه وسلم علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین۔ اسعد اعظمی جامعہ سلفیہ (مرکزی دار العلوم) بنارس، الہند 27 ؍ ربیع الاول 1432 ؁ ھ / 3 ؍ مارچ 2011ء؁
Flag Counter