Maktaba Wahhabi

320 - 411
میں جھگڑا کیا ایک دوسرے کو الزام لگایا جیسا کہ عام دستور ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر الزام لگایا کرتے ہیں تم نے بھی اس میں تنازع کیا جو کچھ تم چھپاتے تھے اللہ اسے ظاہر کرنے کو تھا چنانچہ ایسا ہی ہوا پس ہم نے کہا اس مقتول کا ایک حصہ یعنی سر دوسرے حصہ جسم سے لگائو یہ زندہ ہوکر خود بتادے گا کہ کس نے اسے مارا ہے چنانچہ ایسا ہی ہوا ہم نے ان کو کہا سنو! اسی طرح بغیرظاہری اسباب کے خدا مردوں کو زندہ کرے گا۔ اور تم کو اپنے نشان دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو اس وقت تو تم سمجھ گئے مگر اس کے بعد پھر تمہارے دل ایسے سخت ہوگئے گویا کہ وہ پتھر ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ سخت کسی کی بات ان کو اثر نہ کرتی نہ وہ کسی کی سنتے حالانکہ پتھروں میں سے بعض ایسے ہیں کہ ان سے چشمے جاری ہوتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو پھٹ جاتے ہیں تو ان سے تھوڑا سا پانی نکل آتا ہے اور بعض ایسے ہیں کہ اللہ کے خوف سے گرجاتے ہیں اور اللہ تمہارے کاموں سے بے خبر نہیں ہے۔ بنی اسرائیل کی قومی تاریخ تم پڑھو تو حیران ہو جائو کہ کبھی تو یہ لوگ ایسے نیک ہوجاتے ہیں کہ فرشتوں کی ریس کرتے، کبھی ایسے ہوجاتے کہ ہر قسم کی بدکاریوں کا ارتکاب کرتے، یہاں تک کہ ان کے پیشوا بھی دنیا داری میں آلودہ ہوجاتے، کیا تم مسلمان ان سے امید رکھتے ہو کہ یہ لوگ تمہاری بات دین اسلام کی تعلیم مان جائیں گے۔ ان میں تو اب بھی ایک گروہ ایسا ہے جو تورات سے اصل کلام اللہ سن کرسمجھ کر جان بوجھ کر اصل جگہ سے بدل دیتے ہیں اور جب مسلمان ایمانداروں سے ملتے ہیں تو ان کو اپنا ایماندار ہونا باور کروانے کو کہتے ہیں کہ ہم تو مدت سے تمہاری کتاب پر ایمان لائے ہوئے ہیں پس ہم تم کسی طرح جد انہیں اور جب ایک دوسرے سے علیحدگی میں ملتے ہیں تو جو
Flag Counter