Maktaba Wahhabi

302 - 411
بِالْحَقِّ فَذَبَحُوْھَا وَمَا کَادُوْا یَفْعَلُوْن} [البقرۃ: 62 تا 71] ترجمہ: بنی اسرائیل کو گھمنڈ تھا کہ ہم قومی طورپر افضل ہیں ہمارا رتبہ باقی مخلوق سے ہر طرح بلند ہے ان کے اس خیال کو رد کرنے کے لئے فرمایا۔ بے شک جو لوگ اس نبی پر ایمان لائے اور جو یہودی ہیں، اور نصاریٰ عیسائی اور صابی اہل کتاب میں سے ایک گروہ مخلوق اور انسان ہونے کی حیثیت سے سب برابر ہیں۔ ان میں سے جو لوگ صمیم قلب سے ایمانیات پر ایمان لائیں اورنیک عمل بجالائیں ان کا بدلہ خدا کے ہاں ان کو ملے گا۔ نہ ان پر خوف ہوگا نہ وہ غمناک ہوں گے اسی طرح ہم ہمیشہ اعلان کرتے آئے ہیں تم کو ان واقعات کا خوب علم ہے اور اس وقت کا بھی علم ہے جب ہم نے تمہارا (بنی اسرائیل کا) وعدہ اطاعت لیا تھا کہ احکام شرعیہ کی پیروی کرنا اور اس وعدے کی مضبوطی کے لئے تم پر کوہ طور بلند کیا تھا۔ اس حالت میں حکم دیا تھا کہ جو کچھ تم کو ہم نے دیا ہے اس کو قوت اور دلی مضبوطی سے پکڑنا اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد کرتے رہنا تاکہ تم خدا کے نزدیک متقی بن جائو پھر تم (بنی اسرائیل) نے اس کے بعد منہ پھیرا اگر خدا کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی تو تم لوگ نقصان والوں سے ہو جاتے سچ تو یہ ہے کہ اس کے فضل ہی سے تم لوگ باوجود سرکشیوں کے بالکلیہ تباہ نہیں ہوگئے ورنہ چند لوگوں کی جو گت بنی وہ تم سے مخفی نہیں اور تم ان لوگوں کو خوب جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتے کے حکم میں زیادتی کی تھی حکم یہ تھا کہ دنیاوی کام نہیں کرنا مگر انہوں نے سب کچھ کیا تو ہم (خدا) نے ان کو حکم دیا کہ ذلیل خوار بندر بن جائو چنانچہ وہ بن گئے پس ہم نے اس واقعہ کو اس کے دیکھنے
Flag Counter