Maktaba Wahhabi

284 - 411
لٰکِنْ کَانُوْٓا اَنْفُسَھُمْ یَظْلِمُوْنَ وَ اِذْ قُلْنَا ادْخُلُوْا ھٰذِہِ الْقَرْیَۃَ فَکُلُوْا مِنْھَا حَیْثُ شِئْتُمْ رَغَدًا وَّ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا وَّ قُوْلُوْا حِطَّۃٌ نَّغْفِرْ لَکُمْ خَطٰیٰکُمْ وَ سَنَزِیْدُ الْمُحْسِنِیْنَ فَبَدَّلَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا قَوْلًا غَیْرَ الَّذِیْ قِیْلَ لَھُمْ فَاَنْزَلْنَا عَلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رِجْزًا مِّنَ السَّمَآئِ بِمَاکَانُوْا یَفْسُقُوْنَ} [البقرۃ: 47 تا 59] ترجمہ: اے بنی اسرائیل میری (خداکی) نعمت یاد کرو جو تم پرمیں نے کی تھی کہ تم میں موسیٰ اور ہارون جیسے رسول بھیجے جنہوں نے تم کو ذلت سے نکال کر عزت کے مرتبہ پر پہنچایا اور میں (خدا) نے تم کو تمام دنیا کے لوگوں پر فضیلت بخشی کہ تم میں انبیاء پیدا کئے اور تم کو بڑی شاندار حکومت دی مگر تم دنیاوی دھندوں میں پھنس گئے اس لئے تمہیں کہتا ہوں کہ تم اس بلا سے نکلو اوراس دن روز قیامت سے ڈرو جس میں کوئی شخص کسی دوسرے کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ اس سے سفارش قبول ہوگی اور نہ مالی عوض لیا جائے گا۔ اور نہ ان لوگوں کو کسی طرح کی کسی طرف سے مد د ملے گی یہی خوف انسان کو گمراہی سے بچانے کا ایک بھاری ذریعہ ہے۔ اور سنو! وہ وقت یاد کرو جب ہم (خدا) نے تم کو فرعون کے لوگوں کے عذاب سے نجات دی تھی وہ تم کو بہت سخت عذاب دیتے تھے تمہارے لڑکوں کو ذبح کردیتے تاکہ تمہاری قومی قوت زور نہ پکڑے اور لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے تاکہ ان سے خدمت لیں۔ اس نجات دینے میں تمہارے لئے تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی مہربانی[1] تھی۔ اور سنو! وہ وقت یاد کرو جب ہم (خدا) نے تمہارے لئے دریا (بحیرہ قلزم) کو دوحصوں میں
Flag Counter