Maktaba Wahhabi

267 - 411
کی ہو جیسے حق گوئی، حق پسندی، راست روی، ادائے حقوق انسانیہ یا عام اخلاقی اور مذہبی بہردو قسم۔ اپنے نفسوں کو بھلانے سے مراد ہے بے عملی میں مبتلا رکھنا۔ ’’استعانۃ بالصبر‘‘: تکلیف میں نہ گھبرانا بلکہ مستقل رہنا۔ ’’استعانۃ بالصلوۃ‘‘ نماز میں رفع تکلیف کی دعاکرنا۔ {الْخٰشِعِیْنَ} وہ لوگ جن کو ہرقدم پر خدا کا خوف ہو۔ ’’الظن‘‘ گمان غالب۔ معنی یہ ہیں کہ جن لوگوں کی اکثر حالت خدا کے خوف میں گزرتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہم خداسے اس طرح ملے ہوئے ہیں جس طرح معلول علت سے ملا ہوتا ہے، جیسے دھوپ سورج سے، اسی طرح ہم خدا کے حکم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ بھی ان خاشعین کو علم ہوتا ہے کہ ہم اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں وہی ہمارا خالق ہے وہی ہم کو باقی رکھنے والا ہے وہی فنا کرنے والا۔ ترجمہ: اے اسرائیل کی اولاد میری (خداکی) نعمت یاد کرو جو تم پر میں نے انعام کی تھی تمہارے سردار موسیٰ کو اُس دشمن (فرعون) کے گھر میں پرورش کرایا، تم کو اسی موذی سے نجات دلائی اور میرا وعدہ پورا کرو جو تم نے موسیٰ اور دیگر انبیاء کرام علیہ السلام کی معرفت اطاعت اور فرمانبرداری کا مجھ (خدا) سے کیاتھا، میں اپنا وعدہ تم سے پورا کروں گا، یعنی فرمانبرداری پر جو کچھ انعام دینے کا وعدہ ہوا ہے دوں گا۔ اور ایفائِ عہد میں کسی مخلوق کا لحاظ نہ کرو بلکہ خاص مجھ ہی سے ڈرو۔ سنو! ایفائِ عہد کی میں تصریح کئے دیتا ہوں کہ دین اسلام قبول کرو اور اس کتاب (قرآن) پر ایمان لائو جو میں (خدا) نے تمام بندوں کی ہدایت کے لئے اتاری ہے جو تمہاری ساتھ والی کتاب کی اصل مضمون میں تصدیق کرتی ہے پھر تمہیں اس کے ماننے میں کیا عذر ہے۔ اور سنو! علم دار قوم میں سے تم ہی سب سے پہلے اس کے انکاری نہ بنو اور میری آیات کے بدلے میں یعنی میرے منزلہ احکام کو چھپا کر تھوڑے تھوڑے دام دنیاوی مطالب کے لیے حاصل نہ کیاکرو۔ پس میں
Flag Counter