Maktaba Wahhabi

155 - 411
مصر کی زمین سے اورغلام خانے سے باہر لایا، میرے آگے تیرا کوئی دوسرا خدا نہ ہووے، تو اپنے لیے تراشی ہوئی مورت یا کسی چیز کی صورت جو اوپر آسمان پر یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے مت بنا، تو انھیں سجدہ نہ کر، نہ اُن کی بندگی کر، کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں ،جو باپ دادوں کی بدکاری کا بدلا اُن کی اولاد سے تیسری اور چوتھی پشت تک جو کہ میرا کینہ رکھنے والے ہیں لیتاہوں، اور اُن میں سے جو میرے دوست ہیں اور میرے حکموں کو یاد رکھتے ہیں ہزاروں پر رحم کرتا ہوں، تو خداوند اپنے خدا کا نام بے سبب مت لے، کیونکہ خداوند اُس کو جو اُس کا نام بے سبب لیتا ہے بے گناہ نہ ٹھیرا ئے گا۔ سبت کے دن کو یاد کر، تاکہ تو اُسے مقدس جانے، جیسا خداوند تیرے خدا نے تجھے حکم کیا ہے۔ چھ دن تک تو محنت کر اور اپنے سب کام کیا کر، پرساتواں روز خداوند تیرے خدا کے سبت کا ہے، تو اُس دن کوئی کام نہ کر، نہ تو، نہ تیرابیٹا ،نہ تیری بیٹی، نہ تیرا غلام، نہ تیری لونڈی، نہ تیرا بیل ،نہ تیرا گدھا، نہ تیرا کوئی مویشی ،اور نہ مسافر جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو، تاکہ تیرا غلام اور تیری لونڈی تیری طرح سے آرام کریں۔ یہ بھی یاد کر کہ تو مصر کی زمین میں غلام تھا اور وہاں سے خداوند تیرا خدا اپنے زور آور ہاتھ اور بڑھائے ہوئے بازو سے تجھ کو نکال لایا۔ اس لیے خداوند تیرے خدا نے تجھ کو حکم دیا کہ تو سبت کے دن کی محافظت کر، اپنے باپ اور اپنی ماں کو عزت دے، جیسا خداوند تیرے خدا نے تجھے فرمایا ہے، تاکہ تیری عمر کے دن بہت ہوویں، اور تاکہ اُس زمین میں جسے خداوند تیرا خدا تجھے دیتا ہے تیرا بھلا ہو۔ تو خون مت کر، تو زنا مت کر، تو چوری نہ کر، تو اپنے ہمسائے پر جھوٹی گواہی نہ دے، تو اپنے ہمسائے کی جورو کو مت چاہ، تو
Flag Counter