Maktaba Wahhabi

392 - 503
۵۔ مسلمہ بن مخلد انصاری رضی اللہ عنہ (۴۷-۶۲ھ):… آپ مسلمہ بن مخلد انصاری حزرجی ہیں: آپ امیر اور مصر میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے نائب تھے۔ آپ کی کنیت ابو معن، ابو سعید یا ابو معاویہ تھی، آپ خود صحابی ہیں مگر آپ کے باپ کو یہ شرف حاصل نہ ہو سکا۔[1] مجاہد کہتے ہیں: میں نے مسلمہ کی اقتداء میں نماز ادا کی، اس دوران انہوں نے سورہ بقرہ کی تلاوت کی، انہوں نے نہ کوئی واؤ چھوڑی اور نہ الف۔[2] لیث کہتے ہیں: عقبہ بن عامر کو ۴۷ھ میں معزول کر کے ان کی جگہ مسلمہ کو اس کا والی مقرر کیا گیا اور وہ یزید کے زمانہ میں اپنی وفات تک اس عہدے پر برقرار رہے۔[3] آپ ماہ ذوالقعدہ ۶۲ھ میں اسکندریہ کے مقام پر فوت ہوئے۔[4] حضرت مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ نے شمالی افریقہ کی فتوحات میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ جن کا تفصیلی ذکر ان شاء اللہ آگے چل کر آئے گا۔ سارے کا سارا مغرب آپ کے تابع تھا۔[5]
Flag Counter