Maktaba Wahhabi

332 - 503
خامسًا:…قاضیوں کے معاونین عام طور پر قاضیوں کو ایسے معاونین کی ضرورت ہوتی ہے جو عدالتی امور کو بانداز احسن چلانے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کر سکیں۔ ان میں سے ایک قاضی کا سیکرٹری ہوا کرتا تھا، اس کا پہلا ظہور عہد خلافت راشدہ میں ہوا[1] اور بعد ازاں اس کا استعمال عام ہو گیا۔ عہد اموی میں زندگی کے ارتقاء اور قاضی کے اعمال میں وسعت آنے اور مقدمات کی کثرت کی وجہ سے مزید معاونین کی ضرورت پڑی، جن میں سے اہم تر مندرجہ ذیل ہیں: ٭ منادی:… قاضی کا یہ معاون اس کے پاس بیٹھ کر لوگوں کو اس کا تعارف کرواتا، اس کے مقام و مرتبہ کو بیان کرتا اور مقدمہ لے کر آنے والوں کو آواز دیتا، اسے ’’صاحب المجلس‘‘ کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔ اس کا ظہور سب سے پہلے قاضی شریح کے زمانہ میں ہوا۔ وکیع کہتے ہیں: عمرو بن قیس الماضی سے ان کا یہ قول مروی ہے کہ میں نے ایک آدمی کو دیکھا جو قاضی شریح کے سر پر کھڑا رہتا جب مقدمہ کے دونوں فریق آگے بڑھتے تو وہ کہتا: تم میں سے جو مدعی ہے وہ پہلے بات کرے۔ وکیع ہی کی روایت ہے: جب قاضی شریح فیصلہ کرنے کے لیے بیٹھتے تو وہ اپنی جگہ سے نہ اٹھتے یہاں تک کہ یہ اعلان کیا جاتا: کیا کوئی جھگڑا کرنے والا یا حقیقت حال معلوم کرنے والا یا کوئی فتویٰ طلب کرنے والا موجود ہے؟[2] ٭ حاجب(دربان):… یہ عدالتی معاون قاضی کے دروازے پر کھڑا رہتا تاکہ وہ قاضی کی طرف سے دعویٰ جات کا جائزہ لینے کے دوران لوگوں کو اس کے پاس آنے سے روک سکے، اور رش کی صورت میں ان کے داخلے کو مرتب کر سکے۔ کبھی کبھی حاجب منادی والی ذمہ داری بھی ادا کرتا اور اس طرح وہ دونوں کام بیک وقت سرانجام دیتا، کبھی وہ پولیس مین کے تابع یا عدالتی پولیس کا رکن ہوتا اور کبھی قاضی اسے محکمہ کے بعض اعمال کی سرانجام دہی کی ذمہ داری تفویض کر دیا کرتا یا اس سے باہر کسی مہم کو سر کرنے کا حکم دے دیتا،[3] وکیع بتاتے ہیں کہ ابراہیم نخعی قاضی شریح کے لیے یہ ذمہ داریاں ادا کیا کرتے تھے،[4] قاضی شریح کے سر پر ایک پولیس والا ہاتھ میں کوڑا لیے کھڑا رہتا۔[5] ٭ ترجمان یا مترجم:… دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی غیر عرب اقوام کی وجہ سے عدالتوں میں ترجمان رکھے گئے۔ چونکہ یہ اقوام عربی اور اسلامی معاشرہ میں مل جل کر رہتی تھیں، لہٰذا اگر ان میں کوئی تنازع کھڑا ہو جاتا، کوئی اختلاف رونما ہو جاتا یا ان میں سے کوئی شخص عدالت میں کوئی دعویٰ دائر کرتا تو قاضی عدالتی معاونت کے لیے کسی قابل اعتماد اور قابل قبول ترجمان کی خدمات حاصل کرتا تاکہ وہ اسے فریقین کے
Flag Counter