Maktaba Wahhabi

454 - 503
چوتھی بحث: فتوحاتِ معاویہ رضی اللہ عنہ کے دوران حاصل ہونے والے اہم ترین دروس و عبر اور فوائد اولاً:… مجاہدین پر قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کے اثرات جہاد کی فضیلت کے بارے میں وارد قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کا مسلمانوں کے دلوں پر گہرا اثر تھا، اللہ عزوجل نے اس امر کو واضح فرما دیا ہے کہ مجاہدین کو ان کی جملہ نقل و حرکت پر اجر و ثواب سے نوازا جاتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿مَا کَانَ لِاَہْلِ الْمَدِیْنَۃِ وَ مَنْ حَوْلَہُمْ مِّنَ الْاَعْرَابِ اَنْ یَّتَخَلَّفُوْا عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰہِ وَ لَا یَرْغَبُوْا بِاَنْفُسِہِمْ عَنْ نَّفْسِہٖ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ لَا یُصِیْبُہُمْ ظَمَاٌ وَّ لَا نَصَبٌ وَّ لَا مَخْمَصَۃٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَ لَا یَطَؤنَ مَوْطِئًا یَّغِیْظُ الْکُفَّارَ وَ لَا یَنَالُوْنَ مِنْ عَدُوٍّنَّیْلًا اِلَّا کُتِبَ لَہُمْ بِہٖ عَمَلٌ صَالِحٌ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَo وَ لَا یُنْفِقُوْنَ نَفَقَۃً صَغِیْرَۃً وَّ لَا کَبِیْرَۃً وَّ لَا یَقْطَعُوْنَ وَادِیًا اِلَّا کُتِبَ لَہُمْ لِیَجْزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَo﴾ (التوبۃ: ۱۲۰-۱۲۱) ’’مدینہ کے رہنے والوں اور جو دیہاتی ان کے گرد و پیش ہیں ان کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ رسول اللہ کو چھوڑ کر پیچھے رہ جائیں اور نہ یہ کہ اپنی جان کو ان کی جان سے عزیز سمجھیں اور یہ اس لیے کہ ان کو اللہ کی راہ میں جو تکان پہنچی اور جو بھوک لگی اور جو کسی ایسی جگہ چلے جو کفار کے لیے موجب غیض ہوئی ہو اور دشمن کی جو خبر لی ان سب پر ان کے نام ایک ایک نیک کام لکھا گیا، یقینا اللہ مخلصین کا اجر ضائع نہیں کرتا اور جو کچھ انہوں نے چھوٹا بڑا خرچ کیا اور جتنے میدان طے کرنے پڑے یہ سب بھی ان کے نام لکھا گیا تاکہ اللہ ان کے کاموں کا اچھے سے اچھا بدلہ دے۔‘‘ انہوں نے قرآن سے ہی یہ تعلیم حاصل کی تھی کہ جہاد مسجد حرام کو آباد کرنے اور اس میں حاجیوں کو پانی پلانے سے بھی افضل ہے۔ ارشاد ہوتا ہے: ﴿اَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَآجِّ وَ عِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کَمَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ جَاہَدَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ لَا یَسْتَوٗنَ عِنْدَ اللّٰہِ وَ اللّٰہُ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَo اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ ہَاجَرُوْا وَجٰہَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِاَمْوَالِہِمْ وَ اَنْفُسِہِمْ اَعْظَمُ دَرَجَۃً
Flag Counter