آج جتنی برائیاں ظہور پذیر ہورہی ہیں وہ برہنہ وعریاں تصویروں کے مرہون منت ہیں۔بے پردگی عام ہے، لڑکیاں اس قدر کھلے عام سڑکوں،پارکوں، ہوٹلوں اور کلبوں میں ہوتی ہیں جو خود دعوت نظارہ دیتی ہیں۔ ایسے وقت میں نگاہوں کو بچا لینا ہر آدمی کے بس کا روگ نہیں ہوتا، آج لوگ شوق سے ایسی تصویریں گھروں میں رکھتے ہیں جنہیں اگر گھر کے افراد برابردیکھتے رہیں گے تو ان کے اندر سے شرم وحیا جاتی رہے گی، دوسروں کا عزت واحترام کرنا بھول جائیں گے، ان کے نفس میں ہیجان پیدا ہوگا، جنسی خواہشات بھڑکیں گی اور طرح طرح کی برائیاں اور فحاشیاں پھیلیں گی۔
٭٭٭
|