Maktaba Wahhabi

13 - 224
عرض ناشر انسان کا گھر اس کی بہترین پناہ گاہ اور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ اس کی قدرو قیمت وہی لوگ جانتے ہیں جن کے پاس گھر نہیں یا گھر ہے مگر اس میں سکون نہیں۔ اس میں رہنے والے افراد کی تربیت اور دیکھ بھال گھر کے مالک یعنی سربراہ کے ذمہ ہے۔ گھر کے سر براہ کو چاہیے کہ وہ فرمانِ الٰہی کے مطابق امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو نافذ کرنے کے لیے اپنی ذات اور گھر سے آغاز کرے۔ اُمت محمدیہ کا شرف و عظمت اسی نکتے میں پنہاں ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’ تم بہترین اُمت ہو، تمہیں لوگوں کو بھلائی کا حکم دینے اور بُرائی سے روکنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔‘‘ جب ایک انسان اور اس کے زیرکفالت گھر والوں کی اصلاح ہو جائے گی تو معاشرہ خود بخود مثالی بن جائے گا۔ زیر نظر کتاب ’’اپنے گھر کی اصلاح کیجیے‘‘ محترم عبداللہ اعجاز تیمی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ گھر کے افراد کی اصلاح و تربیت کے لیے نہایت فائدہ مند اور عمدہ شاہکار ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد کوئی بھی شخص اپنے گھر میں وہ تمام اصلاحات نافذ کر سکتا ہے جس سے اس کے گھرکے افراد کی اصلاح و تربیت ہوسکے۔ ان کے اخلاق و اقدار بلند ہوں، عمل صالح میں پختگی اور تسلسل آئے اور وہ دین اسلام پر عمل پیرا ہونے والے بن جائیں تاکہ گھر ان کے لیے صدقہ جاریہ بن سکے۔ گھرکو سدھارنے اور اصلاح کے لیے جتنے بھی ممکن اقدامات ہو سکتے ہیں، تقریباً ان سب کی تفصیل و طریقِ عمل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں محترم مصنف نے بیان کر دیا ہے۔ آیاتِ قرآنی اور احادیثِ نبوی سے موضوعات کو مزین کیاگیا ہے جبکہ تحقیق و تخریج اضافی خوبی
Flag Counter