Maktaba Wahhabi

403 - 548
امام ذہبی کا قول ہے: ’’وہ رافضی نسب گو ہے۔‘‘[1] ابومخنف لوط بن یحییٰ: ’’اس کے بارے میں ابن عدی کا قول ہے: وہ سخت قسم کا شیعی اور ان کی خبروں کو بیان کرنے والا ہے۔‘‘[2] ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کو شیعوں میں شمار کیا ہے اور اس کے بارے میں کہا ہے: ’’وہ متروک اور کذاب ہے۔‘‘[3] یمن اور حجاز میں علی رضی اللہ عنہ کے مؤیدین کو بسر رضی اللہ عنہ کے قتل کرنے کا واقعہ ثقہ مورخ خلیفہ بن خیاط نے اپنی تاریخ[4] اور طبقات[5] میں ذکر نہیں کیا ہے، البتہ انھوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کی جانب سے انھیں یمن اور حجاز پر قبضہ کرنے کے لیے بھیجنے کا تذکرہ کیا ہے، اسی طرح امام بخاری نے التاریخ الکبیر[6] اور حاکم نے المستدرک[7] میں کیا ہے۔ اس طرح کسی بھی حال میں یمن میں عبید اللہ رضی اللہ عنہ کے دو لڑکوں کو بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہ کا قتل کرنا صحیح نہیں ہے، اہل شام کا خیال ہے کہ بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیثوں کو سنا ہے، اور وہ ان لوگوں میں سے ایک تھے جنھیں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مصر کو فتح کرنے میں عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی مدد کے لیے بھیجا تھا، ان کا تذکرہ کرتے ہوئے بعض مورخین نے کہا: وہ چار تھے، زبیر، عمیر بن وہب، خارجہ بن حذافہ اور بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہم ۔ اکثر مورخین کا قول ہے کہ وہ زبیر، مقداد، عمیر بن وہب اور خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہم تھے اور یہی زیادہ صحیح ہے۔[8] پہلی حدیث: بسر بن ابی ارطاۃ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دو حدیثیں روایت کی ہیں: ((لَا تُقْطَعُ الْأَیْدِیْ فِی الْمَغَازِیْ۔)) [9]
Flag Counter