Maktaba Wahhabi

149 - 548
کے تاریک اور سخت ترین حالات میں بھی لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کو روانگی کا حکم دیا۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دینی امور کے اہتمام کا جو سبق سیکھا تھا وہ ہر چیز پر مقدم تھا، اور یہ چیز آپ کی وفات تک باقی رہی۔[1] حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے بھی اس سبق کو سیکھا اور زندگی بھر اس پر کاربند رہے۔ ب:…کسی ایک شخص سے دعوتی مشن کا وجود نہیں ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع واجب ہے: حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی کے قصے سے یہ بھی سیکھا کہ دعوتی مشن کسی بھی صورت میں حتی کہ مسلمانوں کے قائد، امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوجانے پر بھی نہیں رک سکتا، بیعت کے بعد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جو تقریر کی تھی اس میں اس بات کی وضاحت کی تھی کہ اس دین کی خدمت کے لیے مسلسل اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔[2] ایک روایت میں آپ کا یہ قول وارد ہے: (( فَاتَّقُوا اللّٰہَ اَیُّہَا النَّاسُ وَاعْتَصِمُوْا بِدِیْنِکُمْ وَ تَوَکَّلُوْا عَلَی رَبِّکُمْ فَإِنَّ دِیْنَ اللّٰہَ قَائِمٌ ، وَإِنَّ کَلِمَۃَ اللّٰہَ تَامَّۃٌ، وَ إِنَّ اللّٰہَ نَاصِرٌ مَنْ نَصَرَہُ ، وَمُعِزُّ دِیْنِہِ وَاللّٰہِ لَا نُبَالِيْ مَنْ أَجْلَبَ عَلَیْنَا مِنْ خَلْقِ اللّٰہِ ، إِنَّ سُیُوْفَ اللّٰہِ لَمَسْلُوْلَۃٌ وَمَا وَضَعْنَاہَا بَعْدُ ، وَلَنُجَاہِدَنَّ مَنْ خَالَفَنَا کَمَا جَاہَدْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي الله عليه وسلم لَا یُبْغِیَنَّ أَحَدٌ إِلَّا عَلَی نَفْسِہِ۔)) [3] ’’اے لوگو! اللہ سے ڈرو، دین کا دامن مضبوطی سے تھام لو، اپنے رب پر بھروسا کرو، اللہ کا دین قائم رہنے والا ہے، اللہ کی بات پوری ہو کر رہنے والی ہے، اللہ اس کا مددگار ہے، جو اس کے دین کی مدد کرتاہے، وہ اپنے دین کو سرفراز کرنے والا ہے، ہمارے خلاف جو بھی صف آرا ہو ہمیں اس کی پروا نہیں ہم اللہ کے بندوں کی تلواریں بے نیام ہیں، جو بھی ہماری مخالفت کرے گا ہم اس سے ضرور جہاد کریں گے، جس طرح ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جہاد کیا تھا، جو بھی بغاوت کرے گا وہ اپنے نفس کے خلاف کرے گا۔‘‘ لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی کے قصے سے حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے یہ سبق بھی سیکھا کہ تکلیف و آرام ہر حال میں حکم نبوی کو بجا لانا مسلمانوں پر واجب ہے، چنانچہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے فعل سے ثابت کردیا کہ وہ فرامین
Flag Counter