Maktaba Wahhabi

209 - 548
کا پختہ ارادہ کرنے میں مؤثر اور محرک رہی، وہ حدیث نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام دیا، پیغام کا آخری حصہ یہ تھاکہ آپ نے ان کے کندھے پر ہاتھ مارتے ہوئے تین بار فرمایا: اے عثمان! اللہ تعالیٰ تم کو خلافت کی خلعت پہنائے گا اگر منافقین چاہیں کہ آپ اسے اتار دو تو تم اسے مرتے دم تک نہ اتارنا۔ تو میں نے ان سے کہا: اے ام المومنین یہ بات آپ سے کہاں اوجھل رہ گئی؟ کہا: واللہ میں بھول گئی، مجھے یاد نہ آیا۔ راوی کہتے ہیں کہ انھوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر دی، تو وہ اس پر راضی نہ ہوئے تا آنکہ ام المومنین کے پاس لکھ بھیجا کہ آپ میرے پاس یہ بات لکھ کر بھیجیں چنانچہ انھوں نے ان کے پاس لکھ کر بھیجا۔[1] قاتلین کے بارے میں حکم الٰہی کی تنفیذ کی شدید حرص اہم سبب تھا کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کی سربراہی میں اہل شام علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی بیعت کے لیے تیار نہ تھے، اس کا سبب معاویہ رضی اللہ عنہ کی شام کی گورنری کا لالچ یا ان کی جانب سے کسی ناحق چیز کا مطالبہ نہیں تھا، اس لیے کہ انھیں اچھی طرح معلوم تھا کہ خلافت کا معاملہ شوریٰ کے چھ لوگوں میں تھا، اور علی رضی اللہ عنہ سب سے افضل اور خلافت کے زیادہ حقدار تھے۔[2] اس کی دلیل وہ حدیث ہے جسے یحییٰ بن سلیمان جعفی نے سند جید کے ساتھ نقل کیا ہے ، ابومسلم خولانی سے مروی ہے کہ انھوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ علی رضی اللہ عنہ کی مخالفت کر رہے ہیں کیا آپ ان کے برابر ہیں ؟ تو جواباً کہا: واللہ نہیں، میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ وہ مجھ سے زیادہ علم والے ہیں، خلافت کے مجھ سے زیادہ حق دار ہیں، لیکن کیا تمھیں معلوم نہیں کہ عثمان رضی اللہ عنہ ظلماً قتل کیے گئے ہیں، میں ان کا چچا زاد بھائی اور ان کے خون کا مطالبہ کرنے والا ہوں، چنانچہ تم سب ان کے پاس جاؤ اور کہو کہ وہ قاتلین عثمان کو میرے حوالے کردیں، اور میں ان کو اپنے قبضہ میں کرلوں، چنانچہ ان لوگوں نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس جاکر ان سے گفتگو کی، تو آپ نے انھیں ان کے حوالے نہیں کیا۔[3] دوسری روایت میں ہے: ان لوگوں نے آپ کے پاس آکر گفتگو کی تو آپ نے کہا: وہ بیعت کرلیں اور ان کے بارے میں مجھ سے فیصلہ طلب کریں، تو معاویہ رضی اللہ عنہ تیار نہیں ہوئے۔[4] ۱۔کیا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف معاویہ رضی اللہ عنہ کا خروج دنیاوی لالچ کے سبب تھا؟ جو روایتیں یہ تصویر پیش کرتی ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کا علی رضی اللہ عنہ کی اطاعت کو نہ قبول کرنا ذاتی و دنیاوی
Flag Counter