Maktaba Wahhabi

227 - 548
غالب کرے، میری نماز، میری ساری عبادت، میرا جینا، میرا مرنا صرف اللہ رب العالمین کے لیے ہے، جس کا کوئی شریک نہیں، مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے، میں مسلمانوں میں سے ہوں۔ پھر اے حسن میں تمھیں اور اپنے تمام اہل و عیال کو وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، تمھیں موت آئے توبحالتِ اسلام آئے، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، اختلاف نہ کرو، میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا ہے: ((إِنَّ صَلَاحَ ذَاتِ الْبَیْنِ أَفْضَلُ مِنْ عَامَّۃِ الصَّلَاۃِ وَالصِّیَامِ۔)) ’’افضل باہمی تعلقات کو ٹھیک رکھنا عام نماز اور روزے سے افضل ہے۔‘‘ صلہ رحمی کرو، اللہ تعالیٰ تمھارا محاسبہ آسان کرے گا، یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، ان کا منہ بند مت کرو، تمھاری موجودگی میں وہ ضائع نہ ہونے پائیں، اپنے پڑوسیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، ان کے بارے میں تمھارے نبی وصیت کرتے رہے تاآنکہ ہم سوچنے لگے کہ عنقریب آپ انھیں وارث بنا دیں گے، قرآن کریم کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، اس پر عمل کرنے میں کوئی دوسرا تم پر سبقت نہ لے جائے، نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، بلاشبہ وہ دین کا ستون ہے، خانہ کعبہ کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، اپنی زندگی بھر اسے مت چھوڑنا، اگر اسے چھوڑ دیا گیا تو اس کی دیکھ ریکھ نہ ہوگی، جہاد فی سبیل اللہ کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، زکوٰۃ کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، بلاشبہ زکوٰۃ اللہ کے غصہ کو ختم کردیتی ہے، اپنے نبی کے ذمیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، تمھارے درمیان ان پر ظلم نہ ہونے پائے، صحابہ کرام کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، اللہ تعالیٰ نے خود ان کاخیال رکھنے کا حکم دیا ہے، فقراء و مساکین کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، اپنے کھانے پینے میں انھیں شریک کرو، اپنے غلام و لونڈیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو، نماز کی حفاظت کرنا، نماز کی حفاظت کرنا، اللہ کی راہ میں کسی ملامت گر کی ملامت سے مت ڈرنا، جو تم پر حملہ کرے گا اور تمھارے خلاف بغاوت کرے گا اللہ تعالیٰ تمھیں ان سے بچائے گا، فرمانِ الٰہی کے مطابق اچھی بات کہو، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو ترک مت کرنا کہ برے لوگ ذمہ دار بنا دیے جائیں، پھر تمھاری دعائیں قبول نہ ہوں، باہمی تعلقات باقی رکھنا، ایک دوسرے پر خرچ کرنا، اختلاف، قطعِ تعلقات اور دوسروں کے پیچھے پڑنے سے بچنا، بھلائی و تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد کرنا، برائی و ظلم پر مدد نہ کرنا، اللہ سے ڈرتے رہنا، بلاشبہ اللہ تعالیٰ سخت عذاب والا ہے، اللہ تمھاری حفاظت کرے، میں تمھیں اللہ کے حوالے کر رہا
Flag Counter