Maktaba Wahhabi

86 - 548
نہ کرتا۔[1] ۹۔ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے پکڑ کر اپنی ایک ران پر بٹھاتے اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کو دوسری ران پر اور کہتے: اے اللہ! میں ان دونوں پر رحم کرتا ہوں تو بھی ان پر رحم فرما۔[2] ۱۰۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں ’’اقرع بن حابس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حسن یا حضرت حسین کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا اور کہا: آپ ان کو بوسہ دیتے ہیں، میرے دس لڑکے ہیں میں ان میں سے کسی کو بوسہ نہیں دیتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔[3] ۱۱۔ معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن کی زبان یا ہونٹ چومتیتھے، اور ایسی زبان یا ہونٹ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوماہو عذاب میں مبتلا نہیں کی جائے گی۔[4] اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کا اس حدیث کو روایت کرنا حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے محبت کی دلیل ہے۔ ۱۲۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مدینہ کے کسی راستے میں ان کی ملاقات حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ہوئی توان سے کہا: آپ پر میرے باپ قربان ہوں، آپ میرے لیے اپنے پیٹ پر سے کپڑا اٹھا دیں تاکہ میں اس جگہ کو بوسہ دے سکوں جہاں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ کہتے ہیں کہ انھوں کپڑا اٹھایا تو انھوں نے ان کی ناف کو بوسہ دیا۔[5] ۱۳۔عکرمہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو اپنے کندھے پر اٹھائے ہوئے تھے، ایک آدمی نے کہا: اے بچے کیا ہی اچھی سواری ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہی اچھا ہے سوار ہونے والا۔[6] ۱۴۔ابوالزبیر جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا، آپ اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے بل زمین پر کھڑے تھے، حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما آپ کی پیٹھ پر سوار تھے، آپ ان کولیے ہوئے گھر میں گھٹنوں کے بل چل رہے تھے اور کہہ رہے تھے:
Flag Counter