Maktaba Wahhabi

313 - 548
متکبر کو اللہ تعالیٰ محبوب نہیں رکھتا، جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: (لَا جَرَمَ أَنَّ اللَّـهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا يُعْلِنُونَ ۚ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ) (النحل: ۲۳) ’’بے شک و شبہ اللہ تعالیٰ تعالیٰ ہر اس چیز کو جسے وہ لوگ چھپاتے ہیں اور جسے ظاہر کرتے ہیں بخوبی جانتا ہے، وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔‘‘ (وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا ۖ إِنَّ اللَّـهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ) (لقمان: ۱۸) ’’لوگوں کے سامنے اپنے گال نہ پھلا اور زمین پر اترا کر نہ چل، کسی تکبر کرنے والے شیخی خورے کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں فرماتا۔‘‘ فخر و گھمنڈ متکبر کی صفت ہے اور متکبر کے دل پر اللہ تعالیٰ مہر لگا دیتا ہے، جیسا کہ فرمان الٰہی ہے: (الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّـهِ بِغَيْرِ سُلْطَانٍ أَتَاهُمْ ۖ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّـهِ وَعِندَ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ كَذَٰلِكَ يَطْبَعُ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ) (غافر: ۳۵) ’’جو بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو اللہ کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں اللہ کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ تو بہت بڑی ناراضی کی چیز ہے، اللہ تعالیٰ اسی طرح ہر ایک مغرور سرکش کے دل پر مہر کردیتا ہے۔‘‘ اگر کوئی علم و عبادت میں تکبر کرتا ہے (جب کہ وہ تکبر کی بدترین شکل ہے) تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل علم پر اتمام حجت کردیا ہے، جاہل کی بعض باتوں سے صرف نظر کرتا ہے جب کہ عالم سے نہیں کرتا، جو علم رکھتے ہوئے محض تکبر کی بنا پر اللہ کی نافرمانی کرتا ہے تو اس کا یہ گناہ عظیم ترین ہے۔ اگر حسب و نسب کی وجہ سے تکبر کرتا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ دوسروں کی خوبیوں پر فخر کرتا ہے، پھر اسے اپنے باپ دادا کی حقیقت سے بھی آگاہ ہونا چاہیے، اس کے قریبی باپ کی حقیقت ایک حقیر نطفہ ہے، اس کے بعید ترین باپ آدم علیہ السلام کی حقیقت مٹی ہے۔ جو خوب صورتی پر فخر کرتا ہے اسے جانوروں کی طرح ظاہر کے بجائے عقلمندوں کی طرح اپنے باطن کو دیکھنا چاہیے۔ جس کو اپنی قوت پر فخر ہو تو اسے یقین کرنا چاہیے کہ اس کی ایک رگ درد کرنے لگتی ہے تو بالکل عاجز بن جاتا ہے، جو مالداری کے باعث تکبر کرتا ہے تو اسے اپنے سے زیادہ مالدار قارون، ہامان اور ان کے انجام کو دیکھنا چاہیے۔ مذکورہ باتوں پر عمل کرنے سے وہ تکبر چھوڑ دے گا، انسان کو تواضع و خاکساری اپنانا چاہیے، نتیجتاً اللہ تعالیٰ
Flag Counter