Maktaba Wahhabi

102 - 548
((اَللّٰہُمَّ اہْدِنِیْ فِیْمَنْ ہَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ ، وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ، فَإِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ إِنَّہُ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ۔)) [1] ’’اے اللہ! تو مجھے ہدایت دے ان میں داخل کرکے جن کو تو نے ہدایت دی، اور عافیت دے مجھے ان میں شامل کرکے جن کو تو نے عافیت دی، اور میری سرپر ستی فرما ان لوگوں میں جن کی تو نے سرپرستی فرمائی اور برکت فرما میرے لیے ان چیزوں میں جو تو نے عطا کیں، اور بچا مجھے ان فیصلوں کے شر سے جو تو نے کیے، اس لیے کہ تو ہی فیصلے کرتا ہے اور تیرے فیصلے کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا ، واقعہ یہ ہے کہ وہ ذلیل نہیں ہوسکتا جس کا تو دوست بن جائے، تو بہت با برکت ہے اے ہمارے رب! اور نہایت بلند ہے۔‘‘ یہاں سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح اس بات کے حریص تھے کہ حسن رضی اللہ عنہ کو اللہ کی محبت، اس کی عبودیت، صرف اسی کو پکارنے اور اسی سے تعلق رکھنے کی تعلیم دیں، حقیقت میں یہی وہ خالص توحید ہے جسے ہر مسلمان کی زندگی میں جلوہ گر ہونا چاہیے، اور اپنے بچوں کو اسی کی تربیت دینی چاہیے۔ ۲۔ ہبیرہ سے مروی ہے کہتے ہیں: ’’حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے ہمیں خطاب کرتے ہوئے فرمایا: کل تم سے ایسا آدمی جدا ہوا ہے جس کے علمی مقام سے پہلے کے لوگ آگے نہیں تھے اور نہ بعد کے لوگ اس تک پہنچیں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انھیں علمِ جہاد دے کر بھیجتے، جبریل علیہ السلام ان کے داہنے، میکائیل علیہ السلام ان کے بائیں ہوتے، وہ فتح حاصل کرکے لوٹتے تھے۔‘‘ [2] ۳۔ عمرو بن حبشی سے مروی ہے کہتے ہیں: حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ہمیں خطاب کرتے ہوئے فرمایا: کل تم سے ایسا شخص جدا ہوا ہے جس کے علمی مقام سے پہلے کے لوگ آگے نہ جاسکے، اور نہ بعد کے لوگ اس تک پہنچ سکے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم انھیں علم جہاد دے کر بھیجتے تھے، تو وہ فتح مندی کے ساتھ لوٹتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عطا کردہ سات سو درہم کے علاوہ …جن کو اپنے گھر کی خادمہ کے لیے محفوظ رکھا تھا… کچھ بھی دینار و درہم اپنے پیچھے نہیں چھوڑا۔[3] ۴۔ محمد بن علی سے مروی ہے حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس سے ایک جنازہ گزرا،
Flag Counter