Maktaba Wahhabi

506 - 368
کر سکتا ہو۔ ‘‘ مجلس کے دستورمیں سیکرٹری جنرل کے کئی ایک فرائض بیان کیے گئے ہیں۔ ذیل میں ہم ان فرائض اور ذمہ داریوں کو ایک ترتیب کے ساتھ بیان کر رہے ہیں : ٭ سیکرٹری جنرل مجلس کے انتظامی اور عملی امور کا مسؤول ہوتا ہے اور مجلس کے دوسرے ملازمین پر وہ بالفعل نگران ہوتا ہے۔ ٭ سیکرٹری جنرل اپنے فرائض کی ادائیگی میں تعاون کے لیے ایک خزانچی اور مالی مسؤول کا تعین کرے گا اور ان کے تعین کے لیے وہ ان کے نام صدر مجلس کو پیش کرے گا تاکہ صدر کے اعتماد سے ان کی تقرری ہو۔ ٭ سیکرٹری جنرل مالی بجٹ اور مجلس کی دوسری ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ضرورت کے موافق ملازمین کی تقرری کی تجویز پیش کر سکتاہے اور وہ یہ تجویز صدر مجلس کے سامنے پیش کرے گا تاکہ اس معاملے میں اس کا اعتماد حاصل کرے۔ ٭ مجلس سے صادر ہونے والے رسائل پر مجلس کی مہر ِتصدیق ثبت کرنا اور مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کے سامنے اس کی نمائندگی کرنا۔ ٭ مجلس کے ہر اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کاروائی پیش کرنااور دو اجلاسوں کے مابین مجلس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا۔ ٭ صدر مجلس کے مشورے سے اراکین مجلس' ماہرین فن' مستشارین اور مترجمین کو مجلس کے معمول کے مطابق اور عارضی اجلاسوں کے بارے میں خبر دینا اور اسی طرح مجلس کے اجتماع کی جگہ اور مدت کا تعین کرنا۔ ٭ صدر مجلس کی مشاورت سے مجلس کاایجنڈا' سیکرٹریٹ کی تقریر' بجٹ پروگرام اور فائنل حساب تیار کرنا۔ ٭ مجلس کے اراکین میں ان سوالات اور موضوعات کو تقسیم کرنا'جن پر مجلس نے بحث کرنی ہو۔ ٭ مجلس کے اجتماعات کی کاروائی کی ریکارڈنگ اور تدوین اور مجلس کی پیش کردہ سفارشات کو مرتب کرنا۔ ٭ عالم اسلام اور دوسرے ممالک میں موجود علمی اداروں اور فقہی مجالس سے رابطہ رکھنا تاکہ مجلس اور ان کے مابین تعاون کی راہ ہموار کی جا سکے۔ ٭ مجلس کی پاس کردہ قراردادوں کی تنفیذوغیرہ کرنا مجلس کے دستور میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اگر سیکرٹری جنرل اپنے واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی کرے یا اس میں مطلوبہ اہلیت مفقود ہو جائے تو اس کو اس کے منصب سے معزول کر دیا جائے گا۔ یہ معزولی مجلس کے اراکین کی اکثریتی رائے سے ہو گی۔ اسی طرح سیکرٹری جنرل کے منصب کے خالی ہونے کی صورت میں صدر مجلس کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی مناسب شخص کو سیکرٹری کے عہدے پر عارضی طور پر فائز کر دیں تاکہ مجلس کے انتظامات کو اچھی طرح سے چلا یا جا سکے۔ مجلس کے اجتماعات مجلس کے دستور میں لکھا ہے کہ 'یورپین کونسل برائے افتاء و تحقیق'کے لیے سال کے دوران معمول کاایک اجلاس لازم ہو گااور یہ اجلاس مجلس کے صدر دفتریا کسی ایسی جگہ ہو گا' جہاں اس کے انعقاد پر اراکین کا اتفاق ہو۔ کسی بھی اجتماع کے انعقاد سے پہلے سیکرٹری جنرل کی طرف تمام اراکین کو اس کے انعقاد کی تاریخ' مدت' جگہ اور ایجنڈے کی اطلاع بھجوائی جائے گی۔ صدر مجلس یا مجلس کے تین اراکین کی سفارش پر کوئی ہنگامی یا فوری نوعیت کا اجلاس بھی طلب کیا جا سکتاہے۔ سیکرٹری جنرل کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مجلس کے کسی بھی اجتماع سے تقریباً تین ماہ پہلے اجتماع کے ایجنڈے اور اس سے متعلقہ علمی مواد کو ارکان مجلس تک پہنچائے۔ اگر کسی اجتماع میں مجلس کے اراکین کی حاضری ٥٠ فی صد سے زائد ہو گی تو وہ مجلس کا قانونی اجلاس شمار ہو گا۔ مجلس کا مالیاتی نظام مجلس کے تمام اخراجات کا ذمہ دار سیکرٹری جنرل ہوتا ہے جو مالی امور کے ایک ذمہ دار کے ذریعے مجلس کی آمدن اور اخراجات وغیرہ کا
Flag Counter