Maktaba Wahhabi

447 - 368
مختلف زبانوں میں آنے والے استفتاء کا شرعی نقطہ نظر سے تشفی بخش جواب دیا جاتا ہے۔ لائبریری پانچ ہزار کتابوں پر مشتمل اکیڈمی کی لائبریری میں مراجع کی اہم کتابوں میں تفسیر' حدیث' فقہ و اصول فقہ'لغات کے علاوہ فقہ حنبلی' مالکی' شافعی اور فقہ حنفی سے متعلق قیمتی کتب کے علاوہ دیگر مجامع فقہیہ کے مقالات و مباحث اور اہم رسائل موجود ہیں۔ [1] ہمارے خیال میں لائبریری کے حوالے سے کافی کچھ بہتری کی گنجائش ہے۔ اکیڈمی نے جس کام کا بیڑا اٹھایا ہے اس کے لیے یہ لازم ہے کہ کتابوں کی اس تعداد کو اب ہزاروں سے نکل کر لاکھوں کے ہندسوں میں داخل ہونا چاہیے۔ پانچ ہزار کتابیں کچھ بھی نہیں ہیں۔ اتنی کتابیں تو آج کل ایک عالم دین کی ذاتی لائبریری میں بھی ہوتی ہیں۔ اکیڈمی کو چاہیے کہ وہ عالم عرب میں بالخصوص اور عالم اسلام میں بالعموم مختلف تحقیقی موضوعات پر شائع ہونے والے مقالہ جات اور کتب کے جمع کرنے کو بھی اپنے باقاعدہ اہداف میں شامل کرے۔ فقہی سیمینارز اکیڈمی کا پہلا سمینار ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا فقہی سیمینار تھا'جس کی زبردست پذیرائی ہوئی۔ ملک و بیرون ملک کے اصحاب افتاء و علماء کرام نے پوری وسعت قلبی کے ساتھ اکیڈمی کے سمیناروں کے لیے علمی تعاون پیش کیا۔ یہ سیمینار پابندی کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہو رہے ہیں اور ان کے علمی وزن اور افادیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چو دہ سمیناروں کی مختصر تفصیل بیان کرتے ہوئے اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل مولانا خالد سیف اللہ حفظہ اللہ لکھتے ہیں: ’’اکیڈمی نے اپنی پندرہ سالہ عمر کے مختصر عرصہ میں چودہ سیمینار منعقدکئے ہیں ' اور ان سیمیناروں میں مجموعی اعتبار سے٢٦موضوعات زیر بحث آئے...ان میں سے سات وہ ہیں جن میں قطعی فیصلہ کو ملتوی رکھا گیا ہے اور مختلف موضوعات کی بارہ شقوں میں فیصلے اختلاف رائے سے ہوئے ہیں ' باقی فیصلے باتفاق رائے کیے گئے ہیں ' یہ قراردادیں سیمیناروں کی ترتیب سے بھی نیزفقہی ترتیب سے بھی شائع ہو چکی ہیں ' ان سیمیناروں میں جو مقالات پیش کیے گئے ہیں 'ان کی تعداد دو ہزار کے قریب ہے اور ہندوستان کے مختلف علاقوں سے جن اہل علم اور اصحاب افتاء نے شرکت کی ہے مجموعی طور پر ان کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے زیادہ ہے' بیرون ملک سے سیمیناروں میں شرکت کرنے والے فضلاء کی تعداد تقریبا ًپینتیس ہے' جن کا تعلق دنیا کے بیس ملکوں سے ہے' اب تک ان سیمیناروں کے مقالات پر مشتمل بیس مجموعے شائع ہو چکے ہیں ' جو بحثیت مجموعی تقریباً ٢١ ہزار صفحات پر مشتمل ہیں۔ ‘‘ [2] حال ہی میں برہان پور' انڈیا میں ٥ تا ٧اپریل ٢٠٠٨ء اسلامی فقہ اکیڈمی کا سترہواں فقہی سیمینار منعقد ہوا ہے' جس میں درج ذیل موضوعات پر مباحثہ و مکالمہ کیا گیا ہے: تجویز بابت ماحولیات تجویز مفطرات صوم تجویز بابت جنسی تعلیم تجویز بابت ابتدائے سفر تجویز بابت مسئلہ اصلی و سفری مقام مطبوعات اکیڈمی کی جانب سے اب تک ٧٠ سے زائد اہم علمی و فقہی کتابیں مختلف زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں ' جن میں فقہی سیمیناروں کے
Flag Counter