Maktaba Wahhabi

446 - 368
اقتصادیات' ماحولیات اور میڈیا و صحافت جیسے دیگر عصری موضوعات پر یونیورسٹیز(Universities)کے اساتذہ کے متعدد لیکچرز کرائے گئے جن سے طلبہ نے بہت فائدہ اٹھایا۔ تربیتی کیمپس دینی مدارس کے فائق طلبہ کے لیے اکیڈمی کی جانب سے تربیتی کیمپس منعقد ہوتے رہے ہیں۔ ہر کیمپ میں ہندوستان کے مختلف مدارس سے شریک ہونے والے ڈھائی تین سو کی تعداد میں فائق طلبہ نے عصری موضوعات پر ہونے والے محاضرات اور متنوع پروگراموں سے فائدہ اٹھایا۔ یکم تا ٣ ستمبر ١٩٩٢ء مدرسہ امداد العلوم پسونڈہ' غازی آباد میں پہلا کیمپ'یوپی کے شہر 'بستی' میں واقع مشہور دینی ادارہ دار العلوم الاسلامیہ کے اندر جون ١٩٩٣ء میں پانچ روزہ دوسرا کیمپ اور ٢٢ تا ٢٥ستمبر ١٩٩٣ء کو مدرسہ امداد العلوم غازی آباد میں تیسرا کیمپ لگایاگیا۔ چوتھا دو روزہ کیمپ مؤرخہ ٢ تا ١٣ اپریل ٢٠٠٠ء دار العلوم وقف دیوبند میں اوقاف کے موضوع کے تحت منعقد ہوا۔ تحقیق مخطوطات ہندوستان کی مختلف لائبریریوں میں قدیم' نایاب اور انتہائی قیمتی فقہی ذخیرے موجود ہیں ' ان کی دریافت اور تحقیق و ایڈٹنگ(Editing)کے بعد ان کی اشاعت سے جہاں اس سرمایہ کی افادیت سامنے آئے گی وہاں اور نئے مسائل کے حل میں بھی ان سے تعاون ملے گا۔ چنانچہ اکیڈمی نے اس سمت قدم بڑھاتے ہوئے ہندوستان کی مختلف اہم لائبریریوں کا سروے کیا اور چھٹی صدی کے مشہور عالم و فقیہ امام برہان الدین مرغینانی کے دو نایاب مخطوطے'مختارات النوازل' اور'التجنیس والمزید' منتخب کر کے ان کی تحقیق و تعلیق کا کام انجام دیا۔ ترجمہ کتب اہم فقہی کتابوں نیز مختلف فقہی اکیڈمیوں کے فیصلوں اور فقہی انسائےکلوپیڈیاز کو اردو زبان میں پیش کرنا بھی اکیڈمی کے مقاصد میں شامل ہے'چناچہ کویت سے شائع ہونے والے ضخیم فقہی انسائیکلو پیڈیا کی ٤٤ جلدوں کے اردو ترجمہ کی تکمیل'المجمع الفقہ الإسلامی' مکۃ المکرمۃ'کے فیصلوں کا اردو ترجمہ' نیز انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی' جدہ کے فیصلوں کی اشاعت کتابی صورت میں ہو چکی ہے۔ یورپین افتاء کمیٹی کے فتاوی کے اردو ترجمہ کی اشاعت زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ جدید فقہی موضوعات پر متعدد کتابوں اور مقالات کے اردو ترجمے اکیڈمی پہلے ہی شائع کر چکی ہے۔ اردو سے عربی میں ترجمے کے بعد جن موضوعات پر عربی کتابیں زیر طبع ہیں وہ حسب ذیل ہیں : جبری شادی مسلم غیر مسلم تعلقات امن عالم اور اسلام بحوث فقہیہ قضایا معاصرہ اسلامی مالیاتی ادارہ سود کے شکنجے میں جکڑی اس دنیا کو اسلام کے عادلانہ نظام رحمت کے تحت لانے کے لیے اکیڈمی نے غیر سودی بینکاری یا اسلامی مالیاتی ادارے کے خاکہ کی تیاری کی بھی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ اکیڈمی کی جانب سے تشکیل کردہ علماء و ماہرین بنکاری کمیٹی نے مختلف مراحل میں متعدد مجالس کے ذریعہ اس کے فنی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ سوالات مرتب کر کے علماء کرام سے جوابات حاصل کئے اور ہندوستان کے پس منظر میں اسلامی مالیاتی ادارہ کے قیام کے امکانات اور درپیش دشواریوں پر ایک مفصل رپورٹ پیش کی۔ اس ضمن میں کوششیں تا حال جاری ہیں۔ دار الإفتاء اکیڈمی میں قائم شعبہ دار الافتاء کے ذریعہ عالم اسلام کو روز مرہ پیش آنے والے سماجی' معاشی اور عائلی مسائل نیز ملک و بیرون ملک سے
Flag Counter