Maktaba Wahhabi

468 - 368
زیر غور تحقیقی منصوبے کونسل کے تحت درج ذیل تحقیقی منصوبوں پر بھی کام کے لیے غور و فکر جاری ہے : رپورٹ اصلاح قیدیان و جیل خانہ جات سابقہ کونسل نے قید خانوں کے حالات اور متعلقہ قوانین کا اسلامی پس منظر میں جائزہ لینے کے لیے مؤرخہ ٤ جنوری ٢٠٠٢ء کو جیل اصلاحات کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے چھ اجلاس منعقد کر کے مذکورہ بالا مسائل پر غور اور مختلف جیل خانہ جات کا دورہ کر کے حالات معلوم کرنے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کر کے کونسل میں پیش کی۔ کونسل نے اپنے اجلاس نمبر ١٥٢(١٥۔ ١٨ستمبر٢٠٠٣ء)میں بعض ملاحظات کے ساتھ اس رپورٹ کی طباعت کی منظوری دی تھی مگر تاحال یہ رپورٹ طبع نہیں ہو سکی۔ کونسل کے بعض فاضل ارکان اسے دوبارہ ملاحظہ کر رہے ہیں تا کہ ان کے ملاحظات کی روشنی میں اسے قابل اشاعت بنایا جا سکے۔ مغربی ممالک میں مسلمانوں کے مسائل مغربی ممالک کے مسلمانوں کے مسائل' مشکلات اور ان کے حل کے لیے تجاویز و آراء معلوم کرنے کے لیے کونسل میں مختلف ممالک کے اہل علم و دانش حضرات کے لیکچرز کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس لیکچر سیریز میں محترمہ ڈاکٹر ایوابورے گیرونے ' سپین ' میں مسلمان' جناب جمال ملک نے ' جرمنی' میں مسلمان' ڈاکٹر فارش احمد نوراسلام نے مغربی دنیا میں مباحث' ڈاکٹر زاہد حسین بخاری نے ١١ستمبرکے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کا نمایاں کردار ' سر اقبال سکرانی نے ' برطانیہ' میں مسلمان اور محترمہ لینا لارسن نے 'ناروے' میں مسلمان اور عورتوں کے مسائل کے موضوع پر لیکچر دیے۔ ان لیکچرز کو مرتب کر کے طباعت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اسلامی ممالک میں قانون سازی اس منصوبے کے تحت گزشتہ پچاس سالوں میں اسلامی ممالک میں قانون سازی کے لیے جو کوششیں ہوئی ہیں ' ان قوانین کو جمع کیا جائے گا۔ اس کا مقصد اس موضوع پر معلومات کی فراہمی کے علاوہ عالم اسلام کے تجربات سے استفادہ بھی ہے۔ اس مقصد کے لیے لائبریری سے استفادہ کے ساتھ ساتھ مختلف اسلامی ممالک کے دورے بھی کیے جائیں گے اور قانون ساز اداروں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ تاحال مندرجہ ذیل ممالک کے عائلی' فوجداری اور معاشی قوانین کے متون یکجا کیے جا چکے ہیں : ترکی' ملائیشیا' سعودی عرب' الجزائر' مراکش' سوڈان' لیبیا' تیونس' انڈونیشیا' ایران' نائیجریا' اردن' صومالیہ اور مصر۔ فقہی لغت فقہی و قانونی اصطلاحات کے مختصر تعارف پر مشتمل فقہی لغت کے نام سے ایک مجموعہ کی ترتیب بھی زیر غور ہے۔ مقاصد شریعت اس منصوبے کے تحت مقاصد شریعت پر لکھی گئی اہم کتب کے مباحث کی اردو زبان میں تلخیص کی جائے گی۔ نیز اس میں اصول استنباط سے متعلق بحث بھی شامل ہو گی۔ سہ ماہی اجتہاد کونسل کی طر ف سے ایک سہ ماہی تحقیقی مجلہ 'اجتہاد' کے نام سے جاری کی گیا ہے جس کے اب تک تین شمارے آ چکے ہیں۔ پہلا شمارہ جون ٢٠٠٧ء میں شائع ہوا تھا۔ دوسرا شمارہ دسمبر ٢٠٠٧ء اور تیسرا ستمبر ٢٠٠٨ء میں طبع ہوا ہے۔ 'اجتہاد' کے پہلے شمارے میں علامہ اقبال مرحوم کے تصور
Flag Counter