Maktaba Wahhabi

478 - 368
''یکون نصف أعضاء المجمع علی الأقل متفرغین لعضویتہ و تبین اللائحۃ التنفیذیۃ واجبات العضو المتفرغ والعضو غیر المتفرغ.''[1] ’’مجمع کے کم از کم نصف اراکین کل وقتی ہوں گے اور مجمع کا انتظامی قانون کل وقتی اور جز وقتی اراکین کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرے گا۔ ‘‘ آرٹیکل ٢٦ میں اس بات کی وضاحت بھی موجود ہیں کہ مجمع بعض اہل علم و فن کو اپنی غالب اکثریت کے ساتھ مراسلاتی رکنیت بھی فراہم کر سکتی ہے: '' یختار مؤتمر المجمع بالأغلبیۃ المطلقۃ بناء علی ترشیح اثنین من الأعضاء أعضاء مراسلین من مواطنی الجمھوریۃ العربیۃ المتحدۃ أو من غیرھم ممن یری الاستعانۃ بھم فی تحقیق أغراضہ ویصدر باعتماد عضویتھم قرار من الوزیر المختص.''[2] ’’ مؤتمر المجمع' اپنے دو اراکین کی تجویز پر عمومی اکثریت کے ساتھ جمہوریہ مصر اور اس کے علاوہ دوسرے ممالک کے بعض ایسے افراد کو مراسلاتی رکنیت فراہم کرے گی' جن کے بارے اس کا گمان ہو کہ وہ اس کے مقاصد کو پورا کرنے میں اس کی امداد کر سکتے ہیں۔ ایسے افراد کی رکنیت پر متعلقہ مخصوص وزیر ایک قرارداد کے ذریعے اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔ ‘‘ آرٹیکل ٣٢کے تحت یہ بھی نقل کیا گیا ہے کہ ان اراکین کی ان تنخواہوں اور وظائف کا بھی باقاعدہ ایک جدول تیار کیا جائے گا جو مجمع پوری کرے گا۔ ڈاکٹر شعبان محمد اسماعیل حفظہ اللہ لکھتے ہیں : '' یحدد الجدول الملحق باللائحۃ التنفیذیۃ لھذا القانون مکافآت المتفرغین وغیر المتفرغین من أعضاء المجمع کما یحدد مکافآت أعضاء اللجان من غیر أعضاء المجمع الذین قد یستعان بھم لخبرتھم۔ ‘‘[3] ’’اس قانون کے انتظامی لائحہ عمل سے متعلق جدول میں کل وقتی اور جزوقتی اراکین کی تنخواہیں مقرر کر دی جائیں گی جیسا کہ مجمع کے علاوہ دوسری مجالس علمیہ کے ان اراکین کے وظائف بھی باقاعدہ مقرر ہوں گے' جن سے مجمع ان کی مہارت و صلاحیت کی وجہ سے بعض اوقات مدد حاصل کر تی ہے۔ ‘‘ رکنیت کے ختم ہونے کا طریقہ کار ایک دفعہ مجمع کا رکن مقرر ہونے کے بعد اس کی رکنیت ساقط بھی ہو سکتی ہے۔ ایک رکن کی رکنیت کے ختم ہونے کی چار صورتیں متعلقہ قانون میں بیان ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر شعبان محمد اسماعیل حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ''تسقط عضویۃ المجمع فی إحدی الحالات الآتیۃ:١۔ إذا صدر ضد العضو حکم ماس بالشرف والأمانۃ.٢۔ إذاوقع من العضو ما لا یلائم صفۃ العضویۃ' کالطعن فی الإسلام أو إنکار ما علم منہ بالضرورۃ أو سلک سلوکاً ینقص من قدرہ کعالم مسلم ویکون سقوط العضویۃ فی ھذہ الحالۃ بقرار مسبب یصدرہ المجمع بأغلبیۃ الثلثین من أعضائہ و یعتمدہ الوزیر المختص.٣۔ إذا عجز العضو عن مباشرۃ أعمالہ لمرض أو لظروف أخری ویکون سقوط العضویۃ فی ھذہ الحالۃ بقرار جمھوری بعد موافقۃ المجمع.٤۔ إذا تقرر قبول استقالتہ أو اعتبرہ المجمع مستقیلاً بتخلفہ عن حضور جلسات المجمع وفقاً لما تفصلہ اللائحۃ التنفیذیۃ لھذا القانون.''[4]
Flag Counter