Maktaba Wahhabi

492 - 368
ھیئۃکے موجودہ ارکان ہیئۃکے اراکین اور ان کی تعداد مختلف ادوار میں بدلتی رہی ہے۔ اس وقت ہیئۃ کے اراکین درج ذیل ہیں : 1۔ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن محمد آل الشیخ حفظہ اللہ صدر 2۔ شیخ صالح بن محمد اللیحدان حفظہ اللہ رکن 3۔ شیخ محمد بن عبد اللہ بن سبیل حفظہ اللہ رکن 4۔ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی حفظہ اللہ رکن 5۔ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید حفظہ اللہ رکن 6۔ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ حفظہ اللہ رکن 7۔ شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الغدیان حفظہ اللہ رکن 8۔ شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع حفظہ اللہ رکن 9۔ شیخ ڈاکٹرصالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ رکن 10۔ شیخ حسن بن جعفرالعتمی حفظہ اللہ رکن 11۔ شیخ محمد بن سلیمان البدر حفظہ اللہ رکن 12۔ شیخ محمد بن زید آل الشیخ حفظہ اللہ رکن 13۔ شیخ ڈاکٹر بکر بن عبد اللہ أبو زید حفظہ اللہ رکن 14۔ شیخ ڈاکٹر عبد الوہاب بن ابراہیم أبو سلیمان حفظہ اللہ رکن 15۔ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن محمدالمطلق حفظہ اللہ رکن 16۔ شیخ ڈاکٹر أحمد بن علی سیرمبارکی حفظہ اللہ رکن 17۔ شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن علی الرکبان حفظہ اللہ رکن[1] علاوہ ازیں شیخ محمد بن صالح بن العثیمین رحمہ اللہ، شیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن البسام'شیخ ناصر بن حمد بن راشد،شیخ عبد الرحمن بن حمزۃ المرزوقی اور ڈاکٹر صالح بن عبد الرحمن أطرم حفظہم اللہ بھی مختلف ادوار میں ہیئۃکے ارکان رہے ہیں۔ اس کے موجودہ صدر شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن محمد آل الشیخ حفظہ اللہ ہیں، جن کو سعودی عرب حکومت کی طرف سے مفتی عام کا اعزاز حاصل ہے اور ان کا مرتبہ ایک وزیر کے برابر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ 'إدارۃ البحوث العلمیۃ والإفتائ'کے صدر بھی ہیں۔ ان کو ٢٧ محرم ١٤٢٠ھ میں شیخ بن باز رحمہ اللہ کی وفات پر ہیئۃ کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اجتماعات کا انتظام و انعقاد ہیئۃکے اجتماعات دوطرح کے ہیں، ایک تومیعادی اور دوسرے عارضی۔ ہیئۃ کا میعادی اجلاس تقریباً چھ ماہ میں ایک دفعہ ہوتا ہے جبکہ عارضی او رفوری اجلاس کسی بھی وقت بلوایا جا سکتا ہے۔ شاہی فرمان میں ہیئۃکے اجتماعات کے بارے میں درج ذیل رہنمائی موجود تھی: '' تنعقد ھیئۃ کبار العلماء فی دورات انعقاد مرۃ کل ستۃ أشھر فی مقر(رأاسۃ إدارات البحوث
Flag Counter