زکوۃ کے نئے مسائل
عشر و خراج۔ عصر حاضر کے چند اہم مسائل[1]
مختلف علمی منصوبے
مذکورہ متنوع اور مفید سرگرمیوں کے علاوہ اکیڈمی کے پیش نظر کئی اہم علمی و تحقیقی منصوبے بھی ہیں ' جن کی اہمیت و افادیت کے مد نظر اکیڈمی ان کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ یہ منصوبے درج ذیل ہیں :
1۔ تمام مجلات کی آسان زبان میں جامع مختصر تلخیص۔ 2۔ مقاصد شریعت کے موضوع پر ورکشاپ۔
3۔ دینی مدارس کے اساتذہ فقہ کے لیے متنوع فکری مذاکرے۔
4۔ عربی مدارس کے فائق طلبہ کے لیے نئے تربیتی کیمپس۔
5۔ عصری تعلیمی اداروں کے مسلم طلبہ کے لیے دینی موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام۔
6۔ تیار شدہ متعدد مسودات کی اشاعت۔
7۔ فقہی سیمیناروں میں پیش کیے گئے مقالات کی مختلف زبانوں میں ترجمہ و اشاعت۔
8۔ عربی مدارس کے طلبہ کے لیے بین المدارس فقہی مذاکرے۔
9۔ جدید اہم موضوعات پر فقہی ورکشاپ اور سمپوزیم کا انعقاد۔ [2]
اردو ترجمہ موسوعہ فقہیہ
وزارت اوقاف کویت کے شائع کردہ فقہی انسائیکلو پیڈیا کی ٤٤ ضخیم جلدوں کو اکیڈمی نے اردو میں منتقل کرنے کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ ملک کے مستند و باصلاحیت علماء کے ذریعہ کافی اہتمام و اہمیت کے ساتھ اس کی اکتالیس جلدوں کا ترجمہ و کمپوزنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے' نیز ان پر نظر ثانی اور نظر نہائی بھی ہو چکی ہے۔ بیالیسویں جلد کا ترجمہ جاری ہے۔ پہلی تین جلدیں طباعت کے لیے پریس جا چکی ہیں۔
سلسلہ تلخیص مجلات
عام مسلمانوں کی سہولت کے پیش نظر اکیڈمی نے آسان و سہل زبان میں تمام فقہی مجلات و مباحث کی جامع مختصر تلخیص تیار کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ موضوع کے اعتبار سے موضوعات منتخب کیے گئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔
ذمہ داران ِ اکیڈمی
اکیڈمی کے ذمہ داران کو بنیادی طور پر چار کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو درج ذیل ہیں :
تاسیسی اراکین کی کمیٹی
یہ کمیٹی اکیڈمی کے تاسیسی اراکین پر مشتمل ہے اور ان کی کل تعداد ١٦ہے۔
|